• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا

Updated: October 21, 2024, 6:02 PM IST | Inquilab News Network | Dubai

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو۳۲؍ رن سے شکست دے کر ویمنز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا۔

New Zealand won the Women`s T20 World Cup title. Photo: INN
نیوزی لینڈ نے ویمنز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ کا خطاب اپنے نام کیا۔ تصویر : آئی این این

امیلیا کیر کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ نے اتوار کو فائنل میں جنوبی افریقہ کو۳۲؍ رن سے شکست دے کر خواتین کا ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ جیت لیا، امیلیا کیر کو ان کی آل راؤنڈ کارکردگی پر `پلیئر آف دی میچ  سے نوازا گیا۔
نیوزی لینڈ کے ۱۵۸؍ رن کے جواب میں جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولورڈٹ اور تزمین  برٹس نے عمدہ آغاز کیا اور پہلے وکٹ کیلئے ۵۱؍رن جوڑے۔ ساتویں اوور میں فرین جونس نے  برٹس ۱۷؍ کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کو پہلا جھٹکا دیا۔ ۱۰؍ ویں اوور میں امیلیا کیر نے لورا وولورڈ (۳۳؍رن) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کے  وکٹ مسلسل گرتے رہے۔ اینیکا بوش (۹؍رن)، ماریجان  کیپ (۸؍رن)، نادین ڈی کلرک (۶؍ رن)، سن لوس (۸؍رن)، اینری ڈرکسن (۱۰؍رن) اور سینالو جافتا (۶؍رن) آؤٹ ہوئیں۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ ۲۰؍ اوورس میں ۹؍ وکٹ پر صرف ۱۲۶؍ رن بنا سکی اور ۳۲؍ رن سے میچ ہار گئی۔
 نیوزی لینڈ کی جانب سے امیلیا کیر اور روزمیری مائر نے ۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ ایڈن کارسن، فران جوناس اور بروک ہالیڈے نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
  اس سے قبل نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے۱۵۹؍ رن کا ہدف دیا تھا۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کی کپتان لورا ولوارڈٹ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری  نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اوراس نے دوسرے ہی اوور میں جارجیا پلمر(۹؍رن) کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لئے  آنے والی امیلیا کیر نے سوزی بیٹس کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔
 این ملابا نے ۸؍ویں اوور میں سوزی بیٹس (۳۲؍رن) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو دوسرا جھٹکا دیا۔ کپتان سوفی ڈیوائن  ۶؍ رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ امیلیا کیر نے ۳۸؍ گیندوں پر ۴۳؍رن اور بروک ہالیڈے نے۲۸؍ گیندوںپر ۳۸؍ رن بنائے۔ میڈی گرین ۱۲؍رن اور ازابیلا گیج ۳؍رن  بناکرناٹ آؤٹ رہیں۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۵؍ وکٹوں پر۱۵۸؍ رن کا چیلنجنگ اسکور کھڑا کیا۔
 جنوبی افریقہ کی جانب سے این ملابا نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ آیابونگا کھاکا، کلوئی  ٹریون اور نڈین ڈی کلرک نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK