نائیجیریا کی خواتین ٹیم نے پیر کو بارش سے روکے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کو انڈر۱۹؍ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں اپنی پہلی جیت ریکارڈ کروائی
EPAPER
Updated: January 20, 2025, 8:44 PM IST | New Delhi
نائیجیریا کی خواتین ٹیم نے پیر کو بارش سے روکے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کو انڈر۱۹؍ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں اپنی پہلی جیت ریکارڈ کروائی
کپتان لکی پیٹی ۱۹؍ رن اور للیان اُدے ۱۸؍ رن کی اننگز کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر نائیجیریا کی خواتین ٹیم نے پیر کو بارش سے روکے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کو انڈر۱۹؍ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں اپنی پہلی جیت ریکارڈ کروائی۔
پیر کو یہاں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ نائیجیرین ٹیم نے کپتان لکی پیٹی ۱۹، للیان اُدے ۱۸؍ رن کی بدولت بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ۳۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹ پر۶۵؍ رن بنائے۔ نائیجیریا کے ۶؍ بلے بازوں کے اسکور دُہرے اعداد و شمار سے نیچے رہے۔
نائیجیریا کے۶۵؍ رن کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والی نیوزی لینڈ نے پہلی ہی گیند پر اوپنر کیٹ ارون کے رن آؤٹ ہونے سے آغاز کیا۔ اس کے بعد دوسری اوپننگ بلے باز ایما میکلوڈ تیسرے اوور میں دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز یوسین پیس کے ہاتھوں آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئیں۔ درمیانی اوورس میں نیوزی لینڈ کی وکٹ گرتی رہیں اور ۱۱؍ اوورس کے اختتام پر اس کا اسکور ۵؍ وکٹ پر۴۹؍ رن تھا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے انیکا ٹوڈ (۱۹) ، واکلین (۱۸) اور ایو وولینڈ (۱۴؍رن) نے اسکور کیا۔ نیوزی لینڈ کو آخری ۲؍ اوورس میں ۱۷؍ رن درکار تھے۔ نیوزی لینڈ نے۱۲؍ویں اوور میں کپتان تاش واکلین کے چوکوں کی مدد سے ۸؍ رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کو آخری اوور میں ۹؍ رن درکار تھے۔ نائیجیریا کے اودے نے شانداربولنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو صرف ۶؍ رن بنانے کی اجازت دی اور میچ ۲؍ رن سے جیت لیا۔