• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

زرین بہترکارکردگی کیلئے بے قرار

Updated: July 28, 2024, 12:09 PM IST | Agency | Paris

آج ہندوستانی باکسر پیرس اولمپکس میں اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔ جرمن مکے باز سے سخت ٹکر متوقع۔

Nikhat Zareen. Photo: INN
نکہت زرین۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی باکسر نکہت زرین پیرس اولمپکس میں اتوار کو نارتھ پیرس ایرینا میں اپنے پہلے میچ کےلئے تیار ہیں۔ دو بار کی عالمی چمپئن زرین ٹرائلز میں میری کوم سے ہارنے کے بعد ٹوکیو۲۰۲۰ء اولمپکس سے باہر ہو گئی تھیں۔ انہوں نے تب سے دو  عالمی خطاب، ایک کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ اور گزشتہ سال کے ایشین گیمز میں کانسے کے تمغے سمیت کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
زرین راؤنڈ آف۳۲؍ میں جرمنی کی میکسی کیرینا کلوٹزر کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔ کامیاب کارکردگی کے بعد راؤنڈ آف۱۶؍ میں ان کا مقابلہ چین کی وو یو سے ہو سکتا ہے۔ باکسر وو یو، پیرس۲۰۲۴ء میں خواتین کی۵۰؍ کلوگرام کیٹیگری میں ٹاپ سیڈ اور ایشین گیمز کی  چمپئن  رہنے والی، ۵۲؍ کلوگرام کیٹیگری میں ورلڈ خطاب بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔۵۰؍ کلوگرام وزن کے زمرے میں موجودہ عالمی چمپئن زرین کو ایک سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ پیرس اولمپکس باکسنگ کیلئے سیڈنگ کا تعین براعظمی کوالیفائرس کے نتائج سے کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK