• Wed, 04 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نکہت زرین کا اولمپکس میں سفر ختم، چینی مکے باز نے ہرادیا

Updated: August 02, 2024, 12:29 PM IST | Agency | Paris

:ہندوستان کی خاتون مکے باز نکہت زرین پیرس اولمپک سے جمعرات کو خواتین کے۵۰؍کلوگرام زمرے کے پری کوارٹر فائنل میں ہارنے کے بعد باہر ہوگئیں۔

Nikhat Zareen. Photo: INN
نکہت زرین۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان کی خاتون مکے باز نکہت زرین پیرس اولمپک سے جمعرات کو خواتین کے ۵۰؍کلوگرام زمرے کے پری کوارٹر فائنل میں ہارنے کے بعد  باہر ہوگئیں۔
 نارتھ پیرس ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں چین کی ٹاپ سیڈ وو یو  ہندوستانی باکسر نکہت کے خلاف شروع سے ہی حاوی رہیں۔  قابل ذکر ہے کہ ۲؍ بار کی عالمی چمپئن نکہت نے اتوار کو شاندار انداز میں اولمپک ڈیبیو کیا تھا اور راؤنڈ آف ۳۲؍میں جرمنی کی میکسی کیرینا کلوٹزر کو متفقہ فیصلے سے شکست دی تھی۔یاد رہے کہ وو یو ۵۲؍کلوگرام کیٹیگری میں عالمی چمپئن ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال ایشین گیمز کا خطاب بھی جیتا تھا۔انہوں نے پیرس اولمپکس میں نکہت زرین کو ۵؍صفر سے شکست دی اور کوارٹر فائنل میں قدم رکھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK