• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

موہن بگان کو ہراکر نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ پہلی بار ڈورنڈ کپ پرقابض

Updated: September 02, 2024, 11:24 AM IST | Kolkata

سنسنی خیزمیچ میں پہلے ہاف تک موہن بگان ۲؍ گول سے آگے تھی لیکن دوسرے ہاف میں یونائیٹڈ نے گول برابر کیا اورشوٹ آؤٹ میں میچ بگان سے چھین لیا۔

Gurmeet Singh ensured the win by stopping 2 goals in the shootout. Photo: INN.
گرمیت سنگھ نے شوٹ آؤٹ میں ۲؍ گول روک کر جیت کو یقینی بنایا۔ تصویر: آئی این این۔

گرمیت سنگھ کی شاندار گول کیپنگ کی بنیاد پر نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی نے ایشیا کے سب سے پرانے ٹورنامنٹ ڈورنڈ کپ فٹ بال کا ٹائٹل جیت لیا۔ ٹیم نے ۱۳۳؍ ویں سیزن کے فائنل میچ میں ۲؍ گول سے پیچھے رہنے کے باوجود دفاعی چمپئن موہن بگان کو شوٹ آؤٹ میں ۳-۴؍سے شکست دی۔ نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار چیمپئن بنی ہے۔ یہی نہیں، یہ ہندوستانی فٹ بال میں کلب کی پہلی ٹرافی بھی ہے۔ 
سنیچر کی رات کولکاتا کے وویکانند یووا بھارتی کرینگن میں فائنل میچ مقررہ وقت تک۲-۲؍ سے برابر رہا۔ یہاں بھی یونائیٹڈ نے ۲؍ گول سے پیچھے رہنے کے باوجود شاندارواپسی اور اسکوربرابر کیا۔ ایسے میں چیمپئن کا فیصلہ شوٹ آؤٹ سے ہوا۔ ۲۴؍ سالہ گرمیت سنگھ نے تیسری کوشش میں لسٹن کولاکو کا گول روک دیا۔ پھر۵؍ویں کوشش میں انہوں نے موہن بگان کے کپتان سبھاشیش بوس کے شاٹ کو روک کر میچ کا رخ اپنی ٹیم کے حق میں کر دیا۔ موہن بگان کو۱۳؍ ویں بار دوسرے نمبر پر رہنے پر ہی مطمئن ہونا پڑا۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ ایف سی کے مالک بالی ووڈ اداکار جان ابراہم بھی موجود تھے۔ شوٹ آؤٹ کے دوران گلیرمو فرنانڈیز، کپتان میگوئل جباکو ٹوم، پارتھیو گوگوئی اور علاء الدین ازرائی نے نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ کیلئے گول کیے دوسری جانب موہن بگان کی جانب سے جیسن کمنگز، منویر سنگھ اور دمتری پیٹراٹوس نے گول اسکور کئے۔ لسٹن کولاکو اور کپتان سبھاش بوس گول کرنے سے چوک گئے۔ 
ہاف ٹائم تک موہن بگان۰-۲؍سے آگے تھا
فائنل میچ میں موہن بگان کی ٹیم پہلے ہاف تک۰-۲؍سے آگے تھی۔ دفاعی چمپئن کی جانب سے جیسن کمنز اور ساحل عبدالصمد نے گول کئے۔ کمنز نے پنالٹی جبکہ صمد نے ہاف ٹائم سے عین قبل فیلڈ گول کیا۔ دوسرے ہاف میں الیڈین آزارا (۵۵؍ ویں منٹ )اور گلیرمو فرنانڈیز(۵۸؍ ویں منٹ)نے گول کر کے سکور برابر کر دیا۔ پھر شوٹ آؤٹ میں نارتھ ایسٹ کے گول کیپر گرمیت سنگھ نے۲؍ پنالٹی بچا کر اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK