• Thu, 14 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یوایس اوپن میں مسلسل دوسرا اُلٹ پھیر، نوواک جوکووچ باہر

Updated: August 31, 2024, 10:19 PM IST | New York

۲۸؍ ویں سیڈیافتہ آسٹریلیا کے الیکسی پوپیرین نے ۴؍سیٹوں میں شکست دی ۔جوکووچ کا ۲۵؍واں گرینڈ سلیم جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا

Novak Djokovic. Photo:INN
نوواک جوکووچ۔ (تصویر:آئی این این)

یو ایس اوپن میں لگاتار دو دنوں میں دو بڑے اپ سیٹ ہوئے۔ عالمی نمبر۷۴؍ بوٹک وان ڈی زینڈ شکلپ نے جمعہ کو مردوں کے سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں سابق چمپئن اور تیسری سیڈیافتہ ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز کو شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی سنیچر کو ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں دفاعی  چمپئن  سربیا کے نوواک جوکووچ کو، جنہوں نے۲۴؍ گرینڈ سلیم جیت لئے  ہیں، کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ جوکووچ کو۲۸؍ ویں سیڈیافتہ آسٹریلیا کے الیکسی پوپیرین نے۴۔۶، ۴۔۶، ۶۔۲، ۴۔۶؍ سے شکست   دی۔
جوکووچ سال کا اختتام گرینڈ سلیم کے بغیر کریں گے 
سربیا کے اسٹار نوواک جوکووچ ریکارڈ۲۵؍   ویں بڑے ٹائٹل اور کریئر کے۱۰۰؍ ویں ٹائٹل کی تلاش میں تھے، جو۲۰۱۷ء کے بعد پہلی بار ہے کہ وہ کسی گرینڈ سلیم جیت کے بغیر سال کا اختتام کریں گے۔ یہ ۲۰۰۲ء کے بعد پہلا سیزن بھی ہے جس میں بگ تھری (جوکووچ، راجر فیڈرر، رافیل ندال) میں سے کوئی بھی میجرخطاب  نہیں جیت پائے گا۔
 پوپیرین کی بڑی فتح 
گرینڈ سلیم  کے میچ میں دو سیٹس سے پیچھے رہنے کے بعد ۸؍ بار  اچھا مقابلہ  کرنے والے نوواک جوکووچ اس بار ۲۸؍ویں سیڈ یافتہ الیکسی پوپیرین کے خلاف ۴؍ سیٹ کے مقابلے میں لوٹ نہیں سکے۔۲۵؍ سالہ پوپیرین کے کریئر میں یہ سب سے بڑی جیت ہے اور وہ پہلی بار کسی گرینڈ سلیم کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ شکست ۲۰۲۲ء کے  چمپئن  کارلوس الکاراز کی بے دخلی کے بعد ہوئی ہے۔۱۹۷۳ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ چوتھے راؤنڈ سے پہلے دوسرے اور تیسرے سیڈکے کھلاڑی  کا اتنی جلدی اخراج ہوا ہے۔ 
قسمت مجھ پر مہربان رہی: پوپیرین 
الیکسی پوپیرین نے فتح کے بعد کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ قسمت نے اس سال تیسری بار میرا ساتھ دیا ہے۔ سچ پوچھیں تو ہم نے آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن میں کچھ میچ کھیلے تھے۔ مجھے ان میچوں میں مواقع ملے لیکن میں نے ان کا فائدہ نہیں اٹھایا۔ یہ میچ تھوڑا مختلف تھا۔ جب مجھے مواقع ملے  میں نے ان کا فائدہ اٹھایا اور اچھا ٹینس کھیلا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK