• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نوواک جوکووچ عمر دراز نمبر ون کھلاڑی بن جائیں گے

Updated: April 03, 2024, 11:03 AM IST | Agency | Paris

سربیا کے ۳۶؍سال اور ۳۲۱؍دن عمر کےٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ اس ہفتے کے آخر تک اے ٹی پی رینکنگ کی تاریخ میں سب سے معمر ترین نمبر ایک کھلاڑی کے طور پر سوئس لیجنڈ راجر فیڈرر کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ 

Novak Djokovic. Photo: INN
نوواک جوکووچ۔ تصویر : آئی این این

سربیا کے ۳۶؍سال اور ۳۲۱؍دن عمر کےٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ اس ہفتے کے آخر تک اے ٹی پی رینکنگ کی تاریخ میں سب سے معمر ترین نمبر ایک کھلاڑی کے طور پر سوئس لیجنڈ راجر فیڈرر کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ 
  نوواک جوکووچ کا شمار ٹینس کی دنیا کے لیجنڈز میں کیا جاتا ہے۔ پچھلے سال فروری میں، جوکووچ نے عالمی نمبر ایک کے طور پر کسی مرد یا خاتون ٹینس کھلاڑی کی طرف سے سب سے زیادہ ہفتے گزارنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نےا سٹیفی گراف کے ۳۷۷؍ہفتوں کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جوکووچ پہلی بار ۴؍جولائی ۲۰۱۱ءکو ۲۴؍سال کی عمر میں عالمی نمبر ایک بنے تھے۔ جبکہ فیڈرر اور رافیل ندال ۲۲؍سال کی عمر میں پہلی بار نمبر ون بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 
  ٹینس کی دنیا کے یہ تینوں بڑے نام ہمیشہ ایک دوسرے کو چیلنج کرتے رہے ہیں۔ پہلی بار عالمی نمبر ایک بننے کے تقریباً ۱۳؍سال بعد جوکووچ نے اپنے کریئر کا ایک بڑا حصہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف کیا۔ پیر کو۲۴؍بار کے گرینڈ سلیم چمپئن نوواک جوکووچ نے اے ٹی پی ٹور پر ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ 
انہوں نے عالمی نمبر ایک کے طور پر ۴۱۹؍ویں ہفتے کا آغاز کیا۔ اس کا مطلب ہے کہ اب وہ دوسرے نمبر پر رہنے والے راجرفیڈرر (۳۱۰ ہفتے) سے ۱۰۹؍ ہفتے آگے ہیں۔ ۲۲؍مئی ۲۰۱۷ء کو ۳۰؍سال کے ہونے کے بعد سے، سربیائی کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ۳۱؍ٹور لیول کے حطاب جیتے ہیں، جن میں انہوں کے ۲۴؍ گرینڈ سلیم خطاب میں سے ۱۲؍۔ ۴۰؍ اے ٹی پی ماسٹرز ۱۰۰۰؍ٹائٹل میں سے ۱۰؍اور اس کی ۷؍ میں سے اے ٹی پی فائنلز میں سے ۲؍ ٹرافیاں شامل ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK