• Wed, 29 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

شمس ملانی کی خطرناک گیند بازی کے سامنے ادیشہ کے بلے باز ڈھیر

Updated: November 10, 2024, 10:17 AM IST | Mumbai

رنجی ٹرافی کے میچ میں ممبئی نے اننگز اور ۱۰۳؍رن سے کامیابی حاصل کرلی۔ مین آف دی میچ شمس ملانی نے میچ میں مجموعی طورپر۱۱؍ وکٹ لئے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سنیچر کو ممبئی کی ٹیم نے  ادیشہ کیخلاف رنجی ٹرافی کا میچ جیت لیا۔ ممبئی نے  ادیشہ کو  اننگز اور۱۰۳؍ رن سے مات دے دی۔ شریاس ایّر کی ڈبل سنچری اور سدیش لاڈ کے  ناٹ آؤٹ ۱۶۹؍رن کی بدولت ممبئی  نے  پہلی اننگز میں ۶۰۲؍رن کا بڑا اسکور بنایا۔ اس کے بعد کپتان اجنکیا رہانے نے پہلی اننگز۱۲۳ء۵؍ اوور میں ۴؍ وکٹ پر ڈکلیئر کردی۔ ممبئی کے گیند بازوں نے فالو آن کرتے ہوئے  ادیشہ ٹیم کو پہلی اننگز میں۲۸۵؍ رن پر آؤٹ  کردیا اور وہ دوسری اننگز میں بھی کچھ خاص نہیں کر پائی۔ ممبئی نے دوسری اننگز میں  اس ٹیم کو۲۱۴؍ رن پر سمیٹ کر میچ جیت لیا۔ گیند بازشمس ملانی نے ممبئی کی جیت میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ شمس ملانی نے دونوں اننگز میں کل ۱۱؍ وکٹ لئے۔ شمس نے پہلی اننگز میں۶؍ اور دوسری اننگز میں ۵؍ وکٹ لے کرادیشہ کے حوصلے پست کردیئے۔
 ادیشہ نے پہلی اننگز میں۹۴ء۳؍ اوور میں آل آؤٹ ۲۸۵؍ رن  بنائے۔ ادیشہ کی جانب سے سندیپ پٹنایک نے۱۰۲؍ رن بنائے  لیکن انہیں دوسری طرف سے متوقع حمایت نہیں ملی۔  ادیشہ کے ٹاپ ۵؍ میں سے ۳؍ بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے۔ سواستیک سمل، گووندا پودار اور بپلاب سمانترے آئے اور چلے گئے۔ اوپنر انوراگ سارنگی نے۳۹؍ رن بنائے۔ کارتک بسوال۲۲، دبرت پردھان۴۵، اسیرواد سوین۳۷؍ اور ہرشیت راٹھوڑ نے۲۳؍ رن کا تعاون کیا۔ یہ دونوں ڈبل فیگرس تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ ممبئی کی جانب سے شمس ملانی نے۶؍ وکٹ حاصل کئے۔ ہمانشو سنگھ نے تینوں کو آؤٹ کیا  جبکہ شاردُل ٹھاکر نے  ایک وکٹ لیا۔ جیسے ہی ادیشہ کی پہلی اننگز۲۸۵؍ رن پر ختم ہوئی، ممبئی نے فالو آن کیا اور انہیں دوبارہ بیٹنگ کرنے پر مجبور کیا۔ ادیشہ کی دوسری اننگز۷۲ء۵؍ اوور میں۲۱۴؍ رن پر ختم ہوگئی۔ دوسری اننگز میں ادیشہ کے لئے  اسیرواد سوین نے سب سے زیادہ ۵۱؍ رن بنائے۔ اس کے ممبئی کے کسی بھی گیند باز نے ۴۵؍ رن سے زیادہ نہیں بننے دیا۔ دوسری اننگز میں ممبئی کی جانب سے شمس نے ۵؍ اور ہمانشو سنگھ نے ۴؍وکٹ  لئے۔ میچ میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کیلئے شمس ملانی کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK