• Thu, 14 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ادیشہ ایف سی نے آئی ایس ایل میں جمشید پور ایف سی کو۰۔۱؍گول سے شکست دی

Updated: December 02, 2023, 9:30 PM IST | Jamshedpur

ادیشہ ایف سی نے جمعہ کی رات انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) میچ میں جے آر ڈی ٹاٹا اسپورٹس کمپلیکس میں جمشید پور ایف سی کو۰۔۱؍گول سے شکست دے کر تمام مقابلوں میں مسلسل ۵؍ویں کامیابی حاصل کی

Jamshedpur And Odisha Match. Photo:INN
ادیشہ اور جمشیدر پور کے میچ کی تصویر۔ (تصویر:آئی این این)

ادیشہ ایف سی نے جمعہ کی رات انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) میچ میں جے آر ڈی ٹاٹا اسپورٹس کمپلیکس میں جمشید پور ایف سی کو۰۔۱؍گول  سے شکست دے کر تمام مقابلوں میں مسلسل ۵؍ویں کامیابی  حاصل کی۔اب تک کھیلے جانے والے ۸؍ میچوں میں سے جے ایف سی کو ۵؍ میچوں میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔ وہیں دو ڈرا اور ایک جیت کے ساتھ ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں۱۰؍ویں پوزیشن پر ہے۔
جمعہ کو کھیلے جانےوالے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے دفاعی لچک کا مظاہرہ کیا اور قریبی مقابلہ کھیلا۔ جمشید پور ایف سی کے پاس اٹیک  کے اچھے مواقع تھے۔ خاص طور پر ڈینیل چیمہ اور سیمنلین ڈونگل کے ذریعے، جنہوں نے ادیشہ ایف سی کے دفاع کے لئے مستقل خطرہ پیداکیا۔ گھریلو ٹیم نے دبدبہ رکھا اور گول کرنے کے کئی مواقع بنائے، لیکن ادیشہ ایف سی کا دفاع مضبوط رہا۔
ادیشہ ایف سی کے ہیڈ کوچ سرجیو لوبیرا نے لیگ کے ساتھ ایک حالیہ بات چیت میں کہاکہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں ان کھلاڑیوں کو کیوں سائن کرتا ہوں جو پہلے میرے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ان کھلاڑیوں کو پیشہ ورانہ اور ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ ہندوستانی کھلاڑیوں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے درمیان تعلقات استوار کرنا بہت ضروری ہے۔لوبیرا کی ٹیم میں ان کے کچھ قابل اعتماد کھلاڑی ہیں  جو میدان میں موجود تماشائیوں کی آنکھوں کو ایک خوشگوار احساس فراہم کررہے ہیں اور احمد جاوہ اس احساس کو فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ۴؍ اسٹرائیک کے ساتھ ڈیاگو موریسیو جمشید پور ایف سی اور ادیشہ ایف سی کے درمیان مقابلے میں ٹاپ اسکورنگ کھلاڑی ہیں۔ برازیلین شائقین ریڈ مائنز کے خلاف کھیلنا چاہتے ہیں اور تاریخی طور پر ان کے خلاف ترقی کی منازل طے کرتے رہے ہیں، لیکن لوبیرا نے گیم سے پہلے ایک ایسا فیصلہ کیا جس نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا۔
ادیشہ ایف سی نے ۵۶؍ویں منٹ میں گول کیا۔ ادیشہ ایف سی کے رائے کرشنا نے کارنر کے بعد  احمد جاوہ کی مدد سے قریب سے ہیڈر کے ذریعہ گول کیا۔ دھچکے کے باوجود جمشید پور ایف سی نے برابری کی کوشش جاری رکھی۔ جمشید پور نے حریفوں کے مقابلے میں گول کرنے کی زیادہ کوشش کی۔ ادیشہ ایف سی کا اگلا مقابلہ ۶؍ دسمبر کو سالٹ لیک اسٹیڈیم میں موہن بگان سپر جائنٹ سے ہوگا۔ اگلے دن گھریلو میدان پر جمشید پور ایف سی کامقابلہ چینّن  ایف سی سے  ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK