• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیرج کے ساتھ ۲۴؍مسلح افواج سے وابستہ کھلاڑیوں کی پیرس اولمپکس میں شرکت

Updated: July 21, 2024, 12:03 PM IST | Agency | New Delhi

پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والے ۱۱۷؍ ہندوستانی کھلاڑیوں میں سے ۲۴؍ مسلح افواج سے وابستہ کھلاڑی ہیں، جن میں ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ اور اسٹار جیولین تھرور صوبیدار نیرج چوپڑا بھی شامل ہیں۔ 

Neeraj Chopra. Photo: INN
نیرج چوپڑا ۔ تصویر : آئی این این

پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والے ۱۱۷؍ ہندوستانی کھلاڑیوں میں سے ۲۴؍ مسلح افواج سے وابستہ کھلاڑی ہیں، جن میں ٹوکیو اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ اور اسٹار جیولین تھرور صوبیدار نیرج چوپڑا بھی شامل ہیں۔ 
وزارت دفاع کے مطابق مسلح افواج کے کھلاڑی گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہیں اور پہلی بار ان۲۴؍کھلاڑیوں میں ۲؍ خواتین بھی شامل ہیں۔ ٹوکیو اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے والے گولڈ میڈلسٹ صوبیدار نیرج چوپڑا ایک بار پھر اعلیٰ اعزاز کیلئے مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے۲۰۲۳ء ایشین گیمز، ۲۰۲۳ء ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ، ۲۰۲۴ء ڈائمنڈ لیگ اور۲۰۲۴ء پاو نورمی گیمز میں سونے کے تمغے جیتے تھے۔ 
 کامن ویلتھ گیمز۲۰۲۲ء کی کانسے کا تمغہ جیتنے والی حوالدار جیسمین لمبوریا اور ایشین ریسلنگ چمپئن شپ۲۰۲۳ء کی کانسہ کا تمغہ جیتنے والی سی پی او رتیکا ہڈا خواتین فوجی اہلکار ہیں جو پہلی بار گیمز میں حصہ لے رہی ہیں۔ وہ باکسنگ اور ریسلنگ میں حصہ لیں گی۔ 
 صوبیدار امیت پنگھل (باکسنگ)، سی پی او تاجندرپال سنگھ تور (شاٹ پٹ)، صوبیدار اویناش مکند سابلے (۳۰۰۰؍ میٹر اسٹیپل چیس)، سی پی او محمد انس یحییٰ، پی او (جی ڈبلیو) محمد اجمل، صوبیدار سنتوش کمار تملراسن اور جے ڈبلیو او میزو چاکو کورین ۴؍ ایکس ۴۰۰؍میٹر مینز ریلے، جے ڈبلیو او عبداللہ ابوبکر (ٹرپل جمپ)، صوبیدار تروندیپ رائے اور صوبیدار دھیرج بومادیورا (تیر اندازی) اور نائب صوبیدار سندیپ سنگھ (شوٹنگ) بھی ان فوجی جوانوں میں شامل ہیں جو ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کیلئے مقابلہ کریں گے۔ اولمپکس میں سروس اہلکاروں کی شرکت مسلح افواج کے کھیلوں کی عمدگی کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK