• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اولمپکس کے سلور میڈلسٹ الکاراز یوایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں باہر

Updated: August 31, 2024, 1:01 PM IST | Agency | New York

نیدرلینڈس کے بوٹک نے اسپینش کھلاڑی الکاراز کو ۳؍ سیٹوں میں شکست دی۔ الکاراز نے کہا: میرے ذہن میں خود سے ہی جنگ جاری تھی۔

Botic van de Zandschulp. Photo: INN
نیدرلینڈس کے بوٹک وان ڈی زنڈشلپ۔ تصویر : آئی این این

نیدرلینڈس کے بوٹک وان ڈی زنڈشلپ نے یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے اسپین کے ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز کو سیدھے سیٹوں میں ۱۔ ۶، ۵۔ ۷، ۴۔ ۶؍سے شکست دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی الکاراز یو ایس اوپن سے باہر ہوگئے ہیں۔ خیال رہے کہ الکارازپیرس اولمپکس سلور میڈلسٹ ہیں۔ 
 جمعرات کو کھیلے جانےوالے میچ میں ۷۴؍ ویں سیڈ وان ڈی زنڈ شلپ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھرڈ سیڈیڈ الکاراز کے خلاف پہلا سیٹ بآسانی ۱۔ ۶؍ سے اپنے نام کر لیا۔ اس کے بعد ہسپانوی کھلاڑی الکاراز نے اپنی پوزیشن بہتر کرنے کی کوشش کی تاہم وان ڈی زنڈشلپ ٹائی بریکر کے ذریعے دوسرا سیٹ بھی ۵۔ ۷؍سے جیتنے میں کامیاب رہے۔ اس کے بعد وان ڈی نے تیسرا سیٹ بھی ۴۔ ۶؍ سے اپنے نام کرلیا۔ 
 کارلوس الکاراز نے میچ کے بعد کہاکہ ’’اس میچ کے دوران میرے ذہن میں اپنے خلاف جنگ تھی۔ ‘‘ انہوں نے کہاکہ ’’ٹینس میں جب آپ کسی ایسے شخص کے خلاف کھیل رہے ہوتے ہیں جو آپ کے جیسا ہی چاہتا ہے، میچ جیتنا اور آپ کو جتنا ہو سکے پرسکون رہنا ہوتا ہے، صرف میچ میں بہتر سوچنا ہوتا ہے اور اچھی چیزیں کرنے کی کوشش کرنی ہوتی ہے۔ آج میں حریف کے خلاف کھیل رہا تھا اور میں اپنے دماغ میں خود کے خلاف کھیل رہا تھا۔ بہت سارے جذبات تھے جن پر میں قابو نہیں رکھ سکا۔ ‘‘
 ڈچ کھلاڑی نے پہلے راؤنڈ میں شاپووالوف کو۴۔ ۶، ۵۔ ۷، ۴۔ ۶؍سے شکست دی۔ الکاراز نے اپنے پہلے راؤنڈ میں لی ٹو کو۲۔ ۶، ۶۔ ۴، ۳۔ ۶، ۱۔ ۶؍ سے شکست دی تھی۔ الکاراز کا فارم کافی دیر سے اچھا نہیں رہاہے۔ پیرس اولمپکس کے فائنل میں نوواک جوکووچ کے ہاتھوں شکست کے بعد انہیں سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں گیل مونفلس کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ مونفلس نے تین سیٹ تک جاری رہنے والے اس سخت مقابلے میں ۶۔ ۴، ۶۔ ۷، ۴۔ ۶؍ سے کامیابی حاصل کی۔ اس شکست کے بعد الکاراز نے ریکیٹ پر اپنا غصہ نکالا اور اسے کئی بار مار کر توڑ دیا۔ 
 یوایس اوپن کے مردوں کے سنگلز کے دیگر مقابلوں میں روس کے ڈینیل میدویدیف نے فیبیان ماروزسین کو ۳۔ ۶، ۲۔ ۶، ۶۔ ۷؍ سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کرلیا۔ ڈینیل ایوانس نے ماریانو نوون کو ۴۔ ۶، ۳۔ ۶، ۳۔ ۶؍ سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں صوفیہ کینن کو جیسیکا پیگولا کو ۶۔ ۷، ۳۔ ۶؍ کے اسکور سے مات دی۔ ایلینا ریباکینا کے یوایس اوپن سے نام واپس لینے کے بعد جیسیکا اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ نومی اوساکا بھی باہر ہوگئیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK