• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کلائی کی انجری پر جوکووچ نے کہاکہ اب میں ٹھیک ہوں

Updated: January 13, 2024, 9:00 PM IST | Melbourne

گزشتہ ہفتے یونائٹیڈ کپ میں سربیا کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہیں کلائی میں چوٹ آئی اور کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور سے ہارنے سے قبل انہیں دو بار علاج کی ضرورت تھی

Novak Djokovic. Photo:INN
نوواک جوکووچ۔ (تصویر:آئی این این)

سربیائی اسٹار نوواک جوکووچ ہر سال کی طرح ۲۰۲۴ء کا آغاز آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم ٹائٹل کے ساتھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کی کلائی کی چوٹ اب مکمل طور پر ٹھیک ہوگئی ہے۔ گزشتہ ہفتے یونائٹیڈ کپ میں سربیا کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہیں کلائی میں چوٹ آئی اور کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور سے ہارنے سے قبل انہیں دو بار علاج کی ضرورت تھی۔
جوکووچ نے کہا کہ میری کلائی اچھی ہے۔ ڈی مینور کے خلاف آخری میچ سے لے کر یہاں آسٹریلین اوپن کے پہلے میچ تک، مجھے صحتیاب ہونے کا وقت ملا۔ انہوں نے کہا کہ میں اچھی تربیت کر رہا ہوں۔ پریکٹس سیشن کے دوران کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔ جوکووچ نے سال کے آغاز میں آسٹریلین اوپن میں خطاب  جیتنے کی عادت بنا لی ہے۔
میلبورن پارک میں ان کی جیت کا سلسلہ ۲۸؍ میچوں کا ہے، جس میں انہوں نے۱۰؍ مردوں کی سنگلز ٹرافی جیتی ہیں، جس نے ان کے ریکارڈ۲۴؍ گرینڈ سلیم میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ۲؍ سنگلز چمپئن آسٹریلین اوپن میں نائٹ سیشن کا اپنا پہلا میچ کھیلیں گے، افتتاحی میچ میں جوکووچ کا مقابلہ کوالیفائر ڈینو پرزیمچ سے ہوگا۔ اس کے بعد خواتین کے زمرے میں پہلے راؤنڈ میں آرینا سبالینکا کا مقابلہ ایلا سیڈل سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK