• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عالمی کپ میں روہت شرما اور جیسوال سے اننگز کا آغاز کرائیں: عرفان پٹھان

Updated: May 03, 2024, 12:33 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹی۔ ۲۰؍عالمی کپ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا ہے۔ روہت شرما ۱۵؍رکنی ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ رشبھ پنت اور سنجو سیمسن طویل عرصے بعد وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

Left-handed batsman Yashvi Jaiswal. Photo: INN
بائیں ہاتھ کے بلے باز یشسوی جیسوال۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹی۔ ۲۰؍عالمی کپ کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا ہے۔ روہت شرما ۱۵؍رکنی ہندوستانی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ رشبھ پنت اور سنجو سیمسن طویل عرصے بعد وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ ہاردک پانڈیا اور اکشر پٹیل کو آل راؤنڈر کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم کے اعلان کے بعد سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ روہت شرما کے ساتھ اننگز کا آغاز کون کرے گا؟ اس سوال کا جواب ہندوستان کے ۲؍ سابق کھلاڑیوں نے دیا ہے۔ ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان اور سابق بلے باز محمد کیف نے نوجوان یشسوی جیسوال کو کپتان روہت شرما کا اوپننگ پارٹنر بنانے کی وکالتکی ہے۔ 
موجودہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے افتتاحی بلے باز کے طور پر وراٹ کوہلی رن بنانے والوں میں سر فہرست ہیں۔ ایسے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ٹی۔ ۲۰؍ورلڈ کپ میں روہت شرما کے ساتھ ہندوستانی اننگز کا آغاز کر سکتے ہیں، جو حریف ٹیموں کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند بازوں اور بائیں ہاتھ کے اسپن گیند بازوں کےلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ لیکن سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان کو لگتا ہے کہ روہت کے ساتھ یشسوی جیسوال کی اوپننگ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی مدد کرے گی۔ 
 یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے آئندہ ٹی۔ ۲۰ ورلڈ کپ میں ہندوستان کیلئے اوپننگ بیٹنگ کے حوالے سے سوال پر پٹھان نے `اسٹار اسپورٹس پر کہا’’یہ ایک ایسا سوال ہے جو کئی دنوں سے گردش کر رہا ہے۔ میرے خیال سے روہت کے اوپننگ پارٹر کے طور پر یشسوی جیسوال کو موقع دیا جانا چاہئے۔ لیفٹ رائٹ کمبینیشن سے مخالف ٹیم کے گیندبازوں کو بار بار لینتھ اور لائن ایڈجسٹ کرنی ہوگی۔ 
دریں اثناء جوہانسبرگ میں ۲۰۰۷ءکے ٹی۔ ۲۰؍ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے عرفان پٹھان نے عالمی کپ کیلئے ۱۵؍رکنی ٹیم میں رنکو سنگھ اور روی بشنوئی کو شامل نہ کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ رنکو سنگھ کو ۱۵؍رکنی ٹیم میں شامل کرنے کے بجائے انہیں ریزرو کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا ہے۔ 
 ہندوستان اپنی ٹی۔ ۲۰؍ورلڈ کپ مہم کا آغاز ۵؍جون کو آئرلینڈ کے خلاف کرے گا۔ یہ میچ نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہندوستان گروپ’ اے‘ میں شریک میزبان امریکہ، پاکستان اور کینیڈا کے ساتھ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK