تقریب کا اہتمام لاہور قلعہ سے متصل مہاراجہ رنجیت سنگھ کے ذریعے ۱۸۱۸ء میں تعمیر کردہ حضوری باغ میں کیا جائے گا ، فوٹو شوٹ کے بعد کپتانوں کی پریس کانفرنس ہوگی، ۱۷؍ فروری کو قذافی اسٹیڈیم دوبارہ کھلے گا۔
EPAPER
Updated: January 31, 2025, 1:32 PM IST | Agency | Lahore
تقریب کا اہتمام لاہور قلعہ سے متصل مہاراجہ رنجیت سنگھ کے ذریعے ۱۸۱۸ء میں تعمیر کردہ حضوری باغ میں کیا جائے گا ، فوٹو شوٹ کے بعد کپتانوں کی پریس کانفرنس ہوگی، ۱۷؍ فروری کو قذافی اسٹیڈیم دوبارہ کھلے گا۔
آئی سی سی چمپئن ٹرافی کی افتتاحی تقریب ۱۶؍ فروری کو لاہور میں منعقد ہو گی۔ اس کا اہتمام لا ہور قلعہ سے متصل مہاراجہ رنجیت سنگھ کے تعمیر کردہ حضوری باغ میں کیا جائے گا۔ یہی نہیں فوٹو شوٹ کے بعد تمام ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی ہوگی۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ ہندوستانی کپتان روہت شرما اس میں شامل رہیں گے یا نہیں۔
پی ٹی آئی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مشترکہ طور پر جلد ہی افتتاحی تقریب کا اعلان کریں گے۔ وہ اس بارے میں بھی صورتحال واضح کریں گے کہ آیا روہت پاکستان جاتےہیں یا نہیں ۔ تقریب میں مشہور شخصیات، کرکٹ لیجنڈز اور پاکستان کے سرکاری حکام کو مدعو کیا جا رہا ہے۔ حضوری باغ لاہور، پاکستان کا ایک باغ ہے۔ اس کی تعمیر مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دور میں ہوئی تھی۔ اس کے مرکز میں حضوری باغ بارہ دری ہے جسے مہاراجہ نے۱۸۱۸ء میں شجاع شاہ درانی سے کوہ نور ہیرا حاصل کرنے کے بعد بنوایا تھا۔
۷؍ فروری کو قذافی اسٹیڈیم دوبارہ کھلے گا
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف ۷؍ فروری کو قذافی اسٹیڈیم کو دوبارہ کھولیں گے۔ جبکہ۱۱؍ فروری کو صدر آصف علی زرداری پی سی بی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کریں گے۔ چمپئن ٹرافی کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ۱۹؍ فروری کو یہاں کھیلا جائے گا۔ اس وقت دونوں اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔
اس بار پاکستانی ٹیم دفاعی چمپئن کے طور پر کھیل رہی ہے۔ پاکستان ٹیم نے آخری مرتبہ سرفراز احمد کی کپتانی میں ۲۰۱۷ء میں ٹائٹل جیتا تھا۔ فائنل میں پاکستانی ٹیم نے ہندوستان کو ۱۸۰؍رن سے شکست دی۔