ہندوستانی گرینڈ ماسٹر ڈی گوکیش نے جمعرات کو چین کے ڈنگ لیرین کو ۶ء۵۔ ۷ء۵؍ سے شکست دے کر عالمی شطرنج چمپئن شپ کا خطاب جیتا۔
EPAPER
Updated: December 14, 2024, 12:30 PM IST | Agency | New Delhi
ہندوستانی گرینڈ ماسٹر ڈی گوکیش نے جمعرات کو چین کے ڈنگ لیرین کو ۶ء۵۔ ۷ء۵؍ سے شکست دے کر عالمی شطرنج چمپئن شپ کا خطاب جیتا۔
ہندوستانی گرینڈ ماسٹر ڈی گوکیش نے جمعرات کو چین کے ڈنگ لیرین کو ۶ء۵۔ ۷ء۵؍ سے شکست دے کر عالمی شطرنج چمپئن شپ کا خطاب جیتا۔ اس جیت کے ساتھ ہی گوکیش سب سے کم عمر شطرنج کے چمپئن بھی بن گئے۔ گوکیش کی اس کامیابی کے پیچھے وہ شخص ہے جس نے ایک بار ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو ۲۰۱۱ء کا ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے میں مدد کی تھی۔
پیڈی اپٹن گوکیش کے کوچ تھے
پیڈی اپٹن۔ تصویر: آئی این این
یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ جنوبی افریقہ کے ذہنی اور کنڈیشننگ کوچ پیڈی اپٹن ہیں۔ اپٹن کھیلوں کی دنیا کا ایک جانا پہچانا چہرہ ہے۔ آپ نے انہیں کئی بار مایہ ناز کرکٹر راہل دراوڑ کے ساتھ دیکھا ہوگا۔ پیڈی کچھ عرصے سے گوکیش کے ذہنی اور کنڈیشننگ کوچ تھے اور ان کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
پیڈی نے گوکیش کوکس طرح تیار کیا
پیڈی نے انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ کس طرح گوکیش نے اس عالمی شطرنج چمپئن شپ سے پہلے خود کو تیار کیا۔ پیڈی نے کہاکہ `انہیں اس پر فخر ہونا چاہیے جس طرح انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں خود کو سنبھالا۔ انہوں نے۱۸؍ سال کی عمر میں اپنی پہلی عالمی چمپئن شپ میں غیر معمولی پختگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ہر موو کو بالکل ٹھیک کھیلے گا یا ہر گیم میں بالکل ٹھیک کھیلے گا۔ یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ ۱۴؍ گیمز تک پرفیکٹ کھیلیں گے۔ ایسا کرنا ممکن نہیں ہے۔پیڈی نے کہاکہ ’’میں نے گوکیش کے ساتھ حکمت عملی سے لے کر تمام پہلوؤں پر بات چیت کی تھی۔ جب وہ کھیل میں آگے ہوتا ہے، جب وہ کھیل میں پیچھے ہوتا ہے یا جب وہ کھیل کے دوران دباؤ میں ہوتا ہے تو وہ خود کو کیسے سنبھالے گا؟ اگر وہ ٹورنامنٹ میں آگے ہے، جیسا کہ ایک کھیل آگے ہے۔