Inquilab Logo Happiest Places to Work

پہلگام حملہ: حیدرآباد اور ممبئی کے کھلاڑیوں نے میچ سے پہلے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا

Updated: April 24, 2025, 1:04 PM IST | Agency | Hyderabad

یہاں کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ممبئی اور حیدرآباد کے درمیان میچ سے قبل ٹاس کے دوران دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پہلگام حملے کے متاثرین سے اظہار تعزیت کیا۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

یہاں کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ممبئی اور حیدرآباد کے درمیان میچ سے قبل ٹاس کے دوران دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پہلگام حملے کے متاثرین سے اظہار تعزیت کیا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میدان میں ۲؍ منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ اس دوران کھلاڑی پہلگام حملے  کے مہلوکین کے تئیں غمگین نظر آئے۔ آئی پی ایل نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس کا ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے۔  پوسٹ میں لکھا گیا کہ آئیے ہم سب امن اور انسانیت کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ حیدرآباد میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔دیگر کھلاڑیوں نے بھی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK