Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان کی دوسرے یکروزہ میچ میں بھی شکست

Updated: April 03, 2025, 11:16 AM IST

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے میچ بھی ہرا کر۳؍ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا آخری میچ ۵؍ اپریل کو کھیلا جائے گا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرا ون ڈے میچ بھی ہرا کر۳؍ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی۔ سیریز کا آخری میچ ۵؍ اپریل کو کھیلا جائے گا۔ 
ہملٹن میں کھیلے جانےو الے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے ۲۹۳؍رن کا ہدف دیا تھا جس کے بعد جواب میں پاکستانی ٹیم۲۰۸؍ رن بنا سکی۔ نیوزی لینڈ نے مشیل ہی کے۹۹؍ رن کی بدولت مقررہ ۵۰؍ اوورس میں ۸؍ وکٹ کے نقصان پر۲۹۲؍ رن بنائے۔ پاکستانی بولرس نے اننگز کی شروعات میں اچھی کارکردگی پیش کرتے ہوئے کیوی بیٹرس کو جارحانہ کھیل کھیلنے سے روکے رکھا۔ نیوزی لینڈ کے اوپنر رائس ماریو۱۸؍ رن کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، انہیں محمد وسیم نے آؤٹ کیا، ان کے ساتھ آئے نک کیلی کو حارث رؤف نے پویلین کی راہ دکھائی، نک کیلی نے۳۱؍ رن بنائے۔ اسی طرح ہنری نکولس۲۲، ڈیرل مشیل ۱۸، کپتان مائیکل بریسویل نے۱۷؍ اور محمد عباس نے۴۱؍ رن کی اننگز کھیلی۔ ناتھن اسمتھ۸؍ اور بین سیئرز۶؍ رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لئے آئے مشیل ہی نے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کو سہارا دیتے ہوئے۷۸؍گیندوں پر۹۹؍ رن کی عمدہ اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کی اننگز میں ۷؍چھکے اور۷؍ چوکے شامل تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK