• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان نے آسٹریلیا کو ۹؍ وکٹ سے شکست دی ،سیریز میں برابری حاصل کرلی

Updated: November 11, 2024, 12:46 PM IST | Adelaide

عبداللہ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کی خطرناک گیندبازی کی بدولت پاکستان نے دوسرا یکروزہ میچ جیت لیا۔ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کی نصف سنچری۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

حارث رؤف (۵؍ وکٹ) اور شاہین شاہ آفریدی (۳؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد صائم ایوب (۸۲؍رن) اور عبداللہ شفیق (ناٹ آؤٹ ۶۴؍رن) کی شاندار بلے بازی کی بدولت  پاکستان نے جمعہ کو دوسرے ون ڈے میں  آسٹریلیا کو۱۴۱؍ گیندیں باقی رہتے ۹؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان نے ۳؍ میچوں کی سیریز ۱۔۱؍ سے برابری کر لی ہے۔
 ۱۶۴؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے شاندار آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لئے۱۳۷؍ رن جوڑے۔۲۱؍ویں اوور میں ایڈم زمپا نے صائم ایوب کو ہیزل ووڈ کے ہاتھوں کیچ کروا کر آسٹریلیا کو پہلی کامیابی دلائی۔ ایوب نے۷۱؍ گیندوں پر۸۲؍ رن کی اننگز کھیلی جس میں ۶؍ چھکے اور ۵؍ چوکے شامل تھے۔ عبداللہ شفیق نے۶۹؍ گیندوں پر ۴؍ چوکے اور ۳؍ چھکے لگاتے  ہوئے (ناٹ آؤٹ۶۴؍ رن) نصف سنچری اننگز کھیلی۔ بابر اعظم ۱۵؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے زمپا کے اوور کی تیسری گیند پر چھکا لگا کر پاکستان کو فتح دلائی۔ پاکستان نے۲۶ء۳؍ اووس میں ایک وکٹ پر۱۶۹؍ رن بنائے اور میچ ۹؍ وکٹ سے جیت لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے ایک وکٹ حاصل کیا۔
اس سے قبل حارث رؤف  (۵؍ وکٹ) اور شاہین شاہ آفریدی (۳؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت پاکستان نے جمعہ کو آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں۳۵؍ اوور میں۱۶۳؍رن  کے اسکور پر ڈھیر کردیا۔
جمعہ کو یہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کیلئے  آنے والی آسٹریلیائی ٹیم پاکستانی  گیندبازوں کے سامنے نہ ٹھہر سکی  ۔ ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ۳۵؍ رن اسٹیو اسمتھ نے بنائے۔ آسٹریلیا کا پہلا وکٹ جیک فریزر میک گرک (۱۳؍رن) کی شکل میں گرا۔ انہیں شاہین شاہ آفریدی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ میتھیو شارٹ (۱۹؍رن) ساتویں اوور میں رن بنا کر آفریدی کا شکار بنے۔ جوش انگلس۱۸، مارنس لبوشین ۶، ایرون ہارڈی ۱۴،گلین میکسویل ۱۶، کپتان پیٹ کمنس ۱۳؍ اور ایڈم زمپا ۱۸؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رؤف اور آفریدی نے آسٹریلیا کو ۳۵؍ اوورس میں۱۶۳؍ رن پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کو جیت کیلئے ۱۶۴؍ رن کا ہدف ملا ہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے۸؍ اوورس میں۲۹؍ رن دے کر ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے ۸؍ اوورس میں ۲۶؍ رن دے کر ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ نسیم شاہ اور محمد حسنین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK