• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو۸۱؍ رن سے مات دی، یکروزہ سیریز پر ناقابل شکست برتری حاصل

Updated: December 21, 2024, 11:38 AM IST | Agency | Cape Town

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں۸۱؍ رن سے شکست دے کر۳؍ میچ کی سیریز میں ۰۔۲؍  کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں۸۱؍ رن سے شکست دے کر۳؍ میچ کی سیریز میں ۰۔۲؍  کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے  دوسرے ون ڈے میں۳۳۰؍  رن  کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم ۴۳ء۱؍ اوورس میں ۲۴۸؍ رن بناکر آؤٹ ہو گئی۔
 جنوبی افریقہ کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کلاسن تھے جنہوں نے۹۷؍ رن کی اننگز کھیلی تاہم وہ ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ  کر سکے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے۴۷؍ رن  دے کر۴؍ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ نسیم شاہ نے۳، ابرار احمد نے۲؍ اور سلمان آغا نے ایک وکٹ حاصل کیا۔ میچ میں پاکستان کی جانب سے۳۲؍ گیندوں پر برق رفتار۶۳؍ رن بنانے والے کامران غلام کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔پاکستانی ٹیم نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز اپنے نام کی ہے۔
 پاکستان ۲۱؍ویں صدی میں جنوبی افریقہ میں ۳؍ مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی، پاکستان نے ۲۰۱۳ء ، ۲۰۲۱ء اور۲۰۲۴ء میں جنوبی افریقہ میں ون ڈے سیریز جیتیں۔
 اس سے قبل کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ  کا فیصلہ کیا۔  پہلے میچ کی طرح اس مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا اور اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ دوسرا وکٹ    بابر اعظم اور  صائم ایوب نے ۴۸؍رن جوڑے۔ صائم اس میچ میں بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے۲۵؍ رن بنائے۔
 تیسرے  وکٹ پر بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا دونوں کے درمیان ۱۱۵؍ رن کی پارٹنرشپ بنی اور ٹیم کا ٹوٹل۱۶۸؍ تک پہنچایا۔ اس دوران بابر اعظم نے اپنے کریئر کی ۳۴؍ویں جبکہ محمد رضوان نے۱۴؍ویں نصف سنچری مکمل کی۔
 بابر اعظم۱۶۸؍رن  کے مجموعے پر۷۳؍ رن بنا کر پویلین لوٹے۔ انہیں ایڈن مارکرم نے زبردست کیچ لے کر پویلین بدر کیا۔ اس بعد محمد رضوان نے جارحانہ کھیل شروع کیا تاہم وہ ۱۹۲؍رن کے مجموعے پر ۸۰؍رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں مفاکا نے اپنی ہی گیند پر زبردست کیچ لے کر آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK