• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان ٹیم کو کنڈیشنز کا فائدہ ہو سکتا ہے: روٹ

Updated: October 06, 2024, 1:06 PM IST | Islamabad

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جو روٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو اپنی کنڈیشنز کا فائدہ ہو سکتا ہے۔

Jurot. Photo: INN
جوروٹ۔ تصویر: آئی این این

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جو روٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو اپنی کنڈیشنز کا فائدہ ہو سکتا ہے۔ ملتان میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے  بلے باز جو روٹ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہماری گزشتہ سیریز کی اچھی یادیں ہیں، کچھ کھلاڑی ناتجربہ کار ہیں لیکن سب پُرجوش ہیں، کھلاڑیوں میں صلاحیت ہے، توقعات پر پورا اتر سکتے ہیں، ہم اپنے منصوبے  کے مطابق کھیلنے کیلئے  تیار ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی پچ نہیں دیکھی، ہو سکتا ہے کے گیندباز فرینڈلی پچ ہو، میں معیاری کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں، نمبرز پر یقین نہیں رکھتا، اپنے گیم سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ جو روٹ نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا اسکل لیول ہے، کبھی غلط اندازہ نہیں لگایا ہے، پاکستان ٹیم میں میچ ونر ہوتے ہیں، ہمیں اپنے کھیل پر فوکس کر کے اچھا کھیلنا ہے، ہمارا فوکس اس پر نہیں ہے کہ ماضی میں کیا ہوا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں رن بنانے اور پھر ۲۰؍ وکٹ حاصل کرنے ہیں، میں بین اسٹوکس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، وہ اچھی پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں اور کھیلنے کیلئے  بے تاب ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK