• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پاکستان نے امارات کو روند دیا

Updated: July 23, 2024, 9:57 PM IST | Dambulla

ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے ۱۰؍وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ گل فیروزہ نے ۶۲؍رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی

Gul Feroza. Photo:INN
گل فیروزہ ۔(تصویر:آئی این این )

 گیند بازوں کی بہتر کارکردگی کے بعد گل فیروزہ۶۲؍رن  ناٹ آؤٹ اور منیبہ علی  ۳۷؍رن کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے منگل کو ویمنز ایشیا کپ کے ۹؍ویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو۱۰؍ وکٹ سے شکست دے دی۔  
 پاکستان نے۱۰۴؍ رن کا چھوٹا ہدف ۳۵؍ گیندیں باقی رہتے بغیر کوئی وکٹ گنوائے۱۰۷؍ رن بنا کر حاصل کر لیا۔ اوپنر گل فیروزہ نے۵۵؍ گیندوں پر ۸؍ چوکوں کی مدد سے ۶۲؍ رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ وہیں منیبہ علی نے۳۰؍ گیندوں پر ۴؍ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ ۳۷؍رن بنائے۔ متحدہ عرب امارات کی کوئی بھی گیند باز پاکستان کے بلے بازوں کو متاثر نہیں کر سکی۔ اس سے قبل  پاکستان کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ تیرتھا ستیش (۴۰؍رن) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر یو اے ای نے پاکستان کو فتح  کیلئے۱۰۴؍رن کا ہدف دیا۔ بیٹنگ کیلئے آنے والی کپتان ایشا اوجھا اور تیرتھا ستیش کی اوپننگ جوڑی نے احتیاط کے ساتھ پہلے وکٹ کیلئے۲۹؍ رن جوڑے۔ ساتویں اوور میں نشرہ سندھو نے ایشا اوجھا(۱۶؍رن) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد  وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور ٹیم ۸؍وکٹوں پر ۱۰۳؍رن ہی بناسکی۔   سعدیہ اقبال،   نشرہ سندھو اور طوبیٰ حسن نے ۲۔۲؍ وکٹ لئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK