• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا: بارش سے متاثرہ پہلے دن صرف۶۶؍اووروں کا کھیل ہوسکا

Updated: December 27, 2023, 11:27 AM IST | Agency | Melbourne

کنگاور ٹیم نے ۳؍وکٹوں کے نقصان پر ۱۸۷؍رن بنائے،وارنر اور عثمان خواجہ اچھی شروعات کے باوجود بڑی اننگز نہیں کھیل سکے۔

Pakistani bowler Amir Jamal thanking the above after taking the wicket. Photo: PTI
پاکستانی گیندباز عامر جمال وکٹ لینے کے بعد اوپر والے کا شکرادا کرتے ہوئے۔ تصویر : پی ٹی آئی

یہاں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن بارش کی وجہ سے صرف ۶۶؍ اووروں کا ہی کھیل ہوسکا۔ اسٹمپ کے وقت آسٹریلیا کا اسکور ۳؍وکٹوں کے نقصان پر ۱۸۷؍رن تھا۔ مارنس لبوشین ۴۴؍ رن بناکر جبکہ ٹریوس ہیڈ ۹؍رنوں کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔ آؤٹ ہونے والے تینوں بلے بازوں نے اچھی شروعات کی لیکن وہ اسے بڑی اننگز میں تبدیل نہ کر سکے۔
 پاکستان نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا فیصلہ کیا لیکن پہلے بلے بازی کیلئے آنے والے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کی جوڑی نے آسٹریلیا کواچھا آغاز فراہم کیا۔ آسٹریلیا نے ۱۶؍ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے ۵۰؍ رن مکمل کئے اور اس جوڑی نے پہلی وکٹ کیلئے ۹۰؍ رن جوڑے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ پہلے سیشن میں کوئی وکٹ نہیں گرے گا لیکن آغا سلمان نے ڈیوڈ وارنر (۳۸) کو بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ کرا کر اپنی ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی۔ وکٹ گرتے ہی لنچ کا اعلان کر دیا گیا۔  
دوسرے سیشن میں چند اوور بعد ہی آسٹریلیا کی دوسری وکٹ گر گئی اور عثمان خواجہ ۱۰۱؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں کی مدد سے ۴۲؍رن بنانے کے بعد ۱۰۸؍کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اس سیشن میں بارش کی وجہ سے زیادہ کھیل نہیں ہوسکا اور ۲؍وکٹ پر ۱۱۴؍ کے اسکور پر چائے کا اعلان کر دیا گیا۔چائے کے وقفہ کے بعد جب کھیل شروع ہوا تو مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ کی جوڑی نے اسکور کو ۱۵۰؍ سے آگے بڑھا دیا۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے نصف سنچری کی شراکت ہوئی۔ اسمتھ اچھے فارم میں نظر آرہے تھے لیکن ۵۸؍ویں اوور میں ڈی آر ایس کی مدد سے انہیں آؤٹ قرار دیا گیا اور وہ ۷۵؍گیندوں میں ۲۶؍رن بنانے کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا کو یہاں سے اسٹمپ تک مزید کوئی جھٹکا نہیں لگا۔ پاکستان کی جانب سے آغا سلمان، حسن علی اور عامر جمال نے ایک ایک کامیابی حاصل کی۔پاکستانی گیندبازوں نے ۲۸؍فاضل رن بھی دئیے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK