ای۴؍کے ہاتھ سے جیولن تھرو کی مشق کرکے پیرالمپکس کے پوڈیم تک کا سفر طے کرنے والے اٹاوہ ضلع کے پیرا لمپین اجیت یادو کو مرکزی حکومت ارجن ایوارڈ سے نوازے گی۔
EPAPER
Updated: January 04, 2025, 12:56 PM IST | Agency | Attawa
ای۴؍کے ہاتھ سے جیولن تھرو کی مشق کرکے پیرالمپکس کے پوڈیم تک کا سفر طے کرنے والے اٹاوہ ضلع کے پیرا لمپین اجیت یادو کو مرکزی حکومت ارجن ایوارڈ سے نوازے گی۔
ای۴؍کے ہاتھ سے جیولن تھرو کی مشق کرکے پیرالمپکس کے پوڈیم تک کا سفر طے کرنے والے اٹاوہ ضلع کے پیرا لمپین اجیت یادو کو مرکزی حکومت ارجن ایوارڈ سے نوازے گی۔ اٹاوہ کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے کہ کسی کھلاڑی کو ارجن ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ہندوستانی ہاکی گول کیپر دیوش چوہان کو ارجن ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ جیولن تھرو پیرا لمپین اجیت سنگھ یادو کو ، جو ضلع کے بھرتھانہ تحصیل علاقے کے گاؤں ناگلا ودھی (سامہو) کے رہنے والے ہیں، ۱۷؍ جنوری ۲۰۲۵ءکو راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو اعزاز سے نوازیں گی۔
اجیت سنگھ یادو کا سفر بہت متاثر کن ہے۔ اٹاوہ ضلع کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے آکر، انہوں نے پوری دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ ۵؍ ستمبر ۱۹۹۳ء کو پیدا ہونے والے اجیت۲۰۱۷ء تک عام زندگی گزار رہے تھے لیکن اپنے دوست کی جان بچانے کی کوشش میں ایک ٹرین حادثے میں انہوں نے اپنا بایاں ہاتھ کھو دیا۔ ایک سال تک صحت یابی کی کوشش کی لیکن پھر یہ آرام بے سکونی میں بدل گیا اور اپنی محنت اور قابلیت کے بل بوتے انہوں نے یہ کامیابی حاصل کی۔ اجیت کی اس کامیابی پر پورا علاقہ فخر محسوس کر رہا ہے۔ اجیت سنگھ یادو، کسان سبھاش چندر یادو کے بیٹے ہیں، وہ ایک جیولن تھرو ہندوستانی پیرا ایتھلیٹ ہے۔ وہ مردوں کے جیولین تھرو، ایف ۴۶؍ زمرے میں مقابلے میں حصہ لیتے ہیں۔ خیال رہے کہ اجیت سنگھ لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن، گوالیار، مدھیہ پردیش سے پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔ اجیت نے ایک ہاتھ سے جیولین تھرو کی مشق کرتے ہوئے پیر المپک پوڈیم تک کا سفر طے کیا۔ وہ لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن، گوالیار میں ریسرچ اسسٹنٹ تھے۔