• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پیرا لمپکس: مروگیسن نے بیڈ منٹن میں نقرئی تمغہ جیتا

Updated: September 03, 2024, 12:16 PM IST | Agency | Paris

خواتین کے سنگلز ایس یو۵؍ زمرے کے فائنل میں چینی کھلاڑی یانگ کیشیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Thulasimathi Murugesan. Photo: INN
تلسمتی مروگیسن۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان نے پیرس پیرالمپکس ۲۰۲۴ءمیں ۱۰؍ منٹ کے اندر۲؍ تمغے جیت لئے۔ خبر لکھے جانے تک تلسمتی مروگیسن نے بیڈمنٹن میں چاندی کے تمغہ جیت لیا تھا۔ انہیں خواتین کے سنگلز ایس یو۵؍ زمرے کے فائنل میں چینی کھلاڑی یانگ کیشیا کے ہاتھوں ۱۷-۲۱؍، ۱۰-۲۱؍ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب منیشا رامداس نے اسی زمرے میں ڈنمارک کی کیتھرین کو آسانی سے ۱۲-۲۱؍، ۸-۲۱؍ سے شکست دے کرکانسے کا تمغہ جیت لیا ؎۔ واضح رہےکہ پہلے راؤنڈ کے میچ سے لے کر سیمی فائنل تک مروگیسن نے ایک بھی سیٹ نہیں ہارا۔ اب تک وہ اپنے تینوں حریفوں پر حاوی ہوکر فائنل میں پہنچی تھیں لیکن فائنل میں اسے چینی کھلاڑی نے ۱۷-۲۱؍، ۱۰-۲۱؍ سے سیدھے سیٹوں میں شکست دی۔ بتا دیں کہ مروگیسن نے سیمی فائنل میں ہم وطن منیشا رامداس کو ہی ہرایا تھا۔ 
میڈل ٹیلی کیسی ہے؟
 ہندوستان نے پیرس پیرالمپکس کے پانچویں دن اب تک تین تمغے جیتے ہیں۔ نتیش کمار، تلسمتی رامداس اور منیشا رامداس، تینوں نے بیڈمنٹن میں بالترتیب طلائی، نقرئی اور کانسے کے تمغے جیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے اب کل۱۱؍ تمغے جیتے ہیں جن میں ۲؍ طلائی، ۴؍ نقرئی اور۵؍ کانسےکے تمغے شامل ہیں۔ ہندوستان اب میڈل ٹیبل میں ۲۲؍ویں نمبر پر آگیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK