• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پیرس اولمپکس: ہندوستانی کھلاڑیوں کو کھیل گاؤں میں خوراک کی کمی کا مسئلہ

Updated: July 27, 2024, 7:25 PM IST | Paris

اولمپکس ۲۰۲۴ء کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ کھیل گاؤں میں مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کی بھیڑ ہے۔ اس دوران ہندوستانی کھلاڑیوں کو خوراک کی کمی اور پکوانوں کے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

ہندوستانی کھلاڑی اولمپک گیمز میں شرکت کیلئے پیرس پہنچ گئے ہیں۔ کھلاڑیوں کے مابین ہم آہنگی کیلئے فرانس نے پیرس کے شمال میں تقریباً ۷؍ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سینٹ ڈینس، ایلے سینٹ ڈینس اور سینٹ اوون کے قریب کھیل گاؤں بنایا ہے۔ ۱۳۳۹؍ کروڑ روپے کی لاگت سے بنائے گئے خوبصورت کھیل گاؤں میں پہنچنے کے بعد ہندوستانی کھلاڑی بہت خوش ہیں لیکن کھانے کی کمی نے انہیں پریشان کردیا ہے۔ دراصل، پیرس اولمپکس کے کھیل گاؤں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے کھانے کے متبادل کافی محدود ہیں۔ ان میں سے کچھ ہندوستانی کھلاڑی مکمل طور پر سبزی خور ہیں۔

کھانا وقت سے پہلے ختم ہو گیا 
ہندوستانی ڈبلز بیڈمنٹن کھلاڑی تنیشا کرسٹو نے کہاکہ آج کھانے میں راجما تھا لیکن جب تک ہم وہاں پہنچے، وہ ختم ہوچکا تھا۔ اب بتاؤ ہم کیا کریں ؟ کچھ دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں نے بھی اس بارے میں شکایت کی ہے اور کہا ہے کہ اتنی جلدی کھانا ختم ہونا بہت مایوس کن ہے۔ واضح رہے کہ کھیل گاؤں میں عالمی کھانوں، حلال، ایشیائی اور فرنچ کھانے کیلئے ۵؍ الگ الگ ہال ہیں۔
 
باکسر امیت پنگھل کا انحصار دال اور روٹی پر ہے 
 باکسر چند روز قبل کھیل گاؤں پہنچے تھے۔ مسلسل دوسری بار اولمپک گیمز میں حصہ لینے والے تجربہ کار باکسر امیت پنگھل نے کہا کہ لنچ معیاری نہیں تھا۔ پنگھل نے اپنی معاون ٹیم سے کہا کہ وہ رات کے کھانے کیلئے دال اور روٹی کا بندوبست کرے اور اب وہ اسی پر منحصر ہیں۔
 
ہندوستانی کھلاڑیوں کو۳۰؍ اپارٹمنٹس ملے
اولمپک گیمز میں ۱۱۷؍ ہندوستانی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں گے، جن کی رہائش کیلئے اسپورٹس ولیج میں ۳۰؍ اپارٹمنٹس فراہم کئے گئے ہیں۔ ۷؍ منزلہ بلاکس کو باہر سے ترنگے کے رنگوں میں پینٹ کیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم سے وابستہ ایک عہدیدار نے کہا کہ کھلاڑی صرف یہاں کے ماحول سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ جب مقابلے شروع ہوں گے تو وہ اس کے بارے میں سوچیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK