• Wed, 12 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرویز خان نے کالجیٹ دوڑ میں ۱۵۰۰؍ میٹر کاخطاب جیتا

Updated: May 13, 2024, 10:27 AM IST | Louisiana

ہندوستانی ایتھلیٹ نے ۱۵۰۰؍میٹر میں خطاب جیتا اور ۸۰۰؍میٹر کی دوڑ میں تیسرے نمبرپر رہے۔

Parvej Khan. Photo: INN
پرویز خان۔ تصویر: آئی این این۔

ہندوستان کے پرویز خان نے کالج ایتھلیٹکس مقابلے ایس ای سی آؤٹ ڈور ٹریک اینڈ فیلڈ چمپئن شپ۲۰۲۴ء میں مردوں کی۱۵۰۰؍ میٹر دوڑ کا خطاب جیتا۔ سنیچرکو امریکی ریاست لوزیانا میں ساؤتھ ایسٹرن کانفرنس کے زیر اہتمام ہونے والے ایونٹ میں پرویز خان نے آخری مراحل میں برتری حاصل کی اور بیٹن روج کے ایل ایس یو برنی مور اسٹیڈیم میں ہونے والی دوڑ میں ۳؍ منٹ اور۷۳ء۴۲؍ سیکنڈس کا وقت لے کر دوڑ جیت لی۔ اس دوران امریکہ کے میکس ہارڈن۳۹ء۴۳:۳؍منٹ کے وقت کے ساتھ دوسرے اور ڈالٹن ہینگسٹ ۵۱ء۴۳:۳؍منٹ کے وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ پرویز خان فلوریڈا گیٹرس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ فلوریڈا یونیورسٹی سے اسکالر شپ پر امریکہ میں ہیں۔ 
دن کے آخر میں ۱۹؍ سالہ پرویز خان نے۸۰۰؍ میٹر میں مقابلہ کیا اور۸۰ء۴۶:ایک منٹ کے ٹائمنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ سیم وائٹ مارش نے۲۷ء۴۵:۱؍ کے وقت کے ساتھ۸۰۰؍ میٹر کی دوڑ جیتی، وہ انس عیسائی سے آگے رہے، جنہوں نے۶ء۴۶:۱؍ کا وقت لیا۔ 
پرویز خان نے کہا ’’میرے لئے ۱۵۰۰؍ میٹر آسان تھا۔ میں نے اس ریس میں اپنا۱۰۰؍ فیصد نہیں دیا کیونکہ اس کے بعد مجھے۸۰۰؍ میٹر میں مقابلہ کرنا تھا اور میں صرف آخری۲۰۰؍ میٹر میں ہی جگہ بنا سکا۔ میں نے پوری کوشش کی کہ دونوں ریس میں چمپئن بنوں لیکن ایسا ہو نہ سکا اور میں ایک میں تیسرے نمبرپررہا۔ ‘‘ جنسن جانسن کے نام۱۵۰۰؍ میٹر (۲۴ء۳۵:۳) اور۸۰۰؍ میٹر (۶۵ء۴۵:۱) میں قومی ریکارڈ ہیں۔ پرویز خان ۱۵۰۰؍ میٹر میں نیشنل گیمز۲۰۲۲ء کے چمپئن ہیں، انہوں نے۲۸؍ سال پرانا گیمز کا ریکارڈ توڑا۔ واضح رہے کہ پرویز خان کا ذاتی بہترین وقت۷۶ء۳۸:۳؍منٹ ہے جو انہوں نے گزشتہ ماہ کیلیفورنیا میں حاصل کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK