• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پیٹ کمنس ہیٹ ٹرک لینے والے دوسرے آسٹریلوی

Updated: June 22, 2024, 11:02 AM IST | Agency | Florida

آسٹریلیا کے بولر پیٹ کمنس نے ٹی۲۰؍ورلڈکپ۲۰۲۴ء کے سپر ایٹ مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک مکمل کرکے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروادیا۔

Pat Cummins. Photo: INN
پیٹ کمنس۔ تصویر : آئی این این

آسٹریلیا کے بولر پیٹ کمنس نے ٹی۲۰؍ورلڈکپ۲۰۲۴ء کے سپر ایٹ مرحلے میں بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک مکمل کرکے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروادیا۔ کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق انٹیگوا کے شہر نارتھ ساؤنڈ میں ٹی۲۰؍ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے کے دوران آسٹریلیا کے بولر پیٹ کمنس نے بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک مکمل کی اور یوں وہ مختصر فارمیٹ کے ورلڈکپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دوسرے آسٹریلوی گیندباز بن گئے۔ پیٹ کمنس کی ہیٹ ٹرک ٹی۲۰؍ورلڈکپ ۲۰۲۴ءکی پہلی ہیٹ ٹرک ہے، جب کہ مجموعی طور پر ٹی۲۰؍ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ کارنامہ ساتویں بار انجام دیا گیا۔ اس فہرست میں آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے ۲۔ ۲؍ گیندباز شامل ہیں، جب کہ سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور جنوبی افریقہ کا ایک ایک کھلاڑی موجود ہے۔ پیٹ کمنس سے پہلے آسٹریلیا کے تیز گیندباز بریٹ لی نے۲۰۰۷ء میں ہونے والے ٹی۲۰؍ کے افتتاحی ورلڈکپ میں یہ کارنامہ بنگلہ دیش کے خلاف ہی انجام دیا تھا۔ اس کے علاوہ۲۰۲۱ء کے ٹی۲۰؍ ورلڈکپ میں آئرلینڈ کے کرٹس کیمفر نے نیدرلینڈس کے خلاف، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا نے جنوبی افریقہ کے خلاف اور پروٹیز فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے انگلینڈ کے خلاف ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ آسٹریلیا میں ہونے والے ۲۰۲۲ء کے ٹی۲۰؍ورلڈکپ میں آئرلینڈ کے جوش لٹل نے نیوزی لینڈ کے خلاف اور متحدہ عرب امارات کے کارتک میاپن نے سری لنکا کے خلاف ہیٹ ٹرک کا اعزاز حاصل کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK