• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اب ہندوستان کے خلاف ریکارڈ کو بہتر کرنے کا وقت ہے: پیٹ

Updated: September 04, 2024, 11:30 AM IST | Agency | Melbourne

 آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنس کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم ہندوستان کے خلاف اگلے ۵؍ میچوں کی سیریز میں اچھی کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب رہے گی اور اپنے سخت حریف کے خلاف کچھ عرصے سے مسلسل شکست کی تلافی کر ے گی۔

Pat Cummins. Photo: INN
پیٹ کمنس۔ تصویر : آئی این این

 آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنس کو یقین ہے کہ ان کی ٹیم ہندوستان کے خلاف اگلے ۵؍ میچوں کی سیریز میں اچھی کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب رہے گی اور اپنے سخت حریف کے خلاف کچھ عرصے سے مسلسل شکست کی تلافی کر ے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ۲۲؍ نومبر سے شروع ہونے والی بارڈر گاوسکر ٹرافی میں مقابلہ برابر ی کا ہوگا۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف ۱۷۔ ۲۰۱۶ء سے۲۳۔ ۲۰۲۲ء تک لگاتار۴؍ سیریز جیتی ہیں۔ ان میں سے دو مواقع پر اس نے آسٹریلیا کواس کی ہی سرزمین پر شکست دی۔ کمنس نے کہا کہ آسٹریلیا گزشتہ سال لندن میں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ہندوستان کے خلاف اپنی جیت سے متاثر ہونے کی کوشش کرے گا۔ کمنس نے اسٹار اسپورٹس کو بتایاکہ ’’ `ہم آسٹریلیا میں کھیلی جانےوالی پچھلی دو سیریز میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ ہمیں (ہندوستان کے خلاف) سیریز جیتے ہوئے کافی وقت ہو گیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس میں بہتری لائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ `ہم ہندوستان کے خلاف مسلسل کھیل رہے ہیں اور انہوں نے ہمیں شکست بھی دی ہے لیکن ہم نے ان کے خلاف کئی فتوحات بھی درج کی ہیں جن سے ہم متاثر ہونے کی کوشش کریں گے۔ ان میں حالیہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل بھی شامل ہے جس میں ہم کامیاب ہوئے تھے۔ میں بارڈر گاوسکر ٹرافی کے تعلق سے بہت پرجوش ہوں۔ سینئر بلے باز اسٹیو اسمتھ نے کپتان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی ٹیم بہت متوازن ہے اور آسٹریلیا کا ان کے خلاف سخت امتحان ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK