• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے گرین پارک میں نیٹ پریکٹس کی

Updated: September 25, 2024, 10:01 PM IST | Kanpur

بنگلہ دیشی ٹیم نے صبح کے سیشن میں نیٹ پر پسینہ بہایا جب کہ دوپہر ایک بجے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے کوچ گوتم گمبھیر کی قیادت میں ۳؍ سے ۴؍ گھنٹے تک سخت پریکٹس کی

Team India. Photo:INN
ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑی۔ (تصویر:آئی این این)

 ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان۲۷؍ ستمبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے  دونوں ٹیموں نے بدھ کو  وسیع پیمانے پر نیٹ پریکٹس کی۔ بنگلہ دیشی ٹیم نے صبح کے سیشن میں نیٹ پر پسینہ بہایا جب کہ دوپہر ایک بجے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے کوچ گوتم گمبھیر کی قیادت میں ۳؍ سے ۴؍ گھنٹے تک سخت پریکٹس کی۔ اس دوران گراؤنڈ پر سیکورٹی کے زبردست انتظامات کئے گئے تھے۔
ہندوستانی ٹیم نے چنئی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کر کے مہمان ٹیم پر غیر مفتوح  برتری حاصل کر لی ہے تاہم آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن  شپ میں اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے کیلئے  ہندوستان  گھریلو حالات  کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کلین سویپ کے مقصد سے میدان میں اترے گا۔
گنگا کے کنارے واقع سرسبز گرین پارک گراؤنڈ پر اب تک۲۳؍ ٹیسٹ میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں ہندوستانی ٹیم نے ۷؍ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ۳؍ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔۱۳؍ میچوں میں فتح یا شکست کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ ہندوستان نے اپنا آخری میچ یہاں۲۰۲۱ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں جیت یا ہار کا فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔
اس میچ میں مقامی کھیل شائقین کی نظریں مقامی لڑکے کلدیپ یادو پر ہوں گی جو چنئی کے خلاف پہلے میچ میں پلیئنگ الیون میں جگہ حاصل نہیں کر سکے تھے۔ گرین پارک کی سست وکٹ کو دیکھتے ہوئے امید کی جا سکتی ہے کہ ہندوستان کسی تیز گیند باز کے بجائے کسی اضافی اسپنر کو جگہ دے تاکہ اچھے فارم میں چل رہے کلدیپ کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر اپنی صلاحیتوں کے مظاہرے  کا موقع مل سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK