رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں اتراکھنڈ کے مذہبی ورثے اور حیاتیاتی تنوع کو پیش کیا گیا
EPAPER
Updated: January 28, 2025, 10:02 PM IST | Dehradun
رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں اتراکھنڈ کے مذہبی ورثے اور حیاتیاتی تنوع کو پیش کیا گیا
وزیراعظم نریندر مودی نے ۳۸؍ویں قومی کھیلوں کا باضابطہ آغاز منگل ۲۸؍ جنوری۲۰۲۵ء کو ایک رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا جس میں اتراکھنڈ کے مذہبی ورثے اور حیاتیاتی تنوع کو دکھایا گیا تھا۔ اگرچہ ان کھیلوں کے مقابلے شروع ہو چکے تھے لیکن باضابطہ افتتاح منگل کو ہوا۔۳۸؍ویں قومی کھیلوں میں تقریباً۴۵۰؍ گولڈ میڈل اور اتنی ہی تعداد میں چاندی اور کانسہ کے تمغے داؤ پر لگے ہوئے ہیں۔
۳۸؍ویں قومی کھیلوں کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ ہندوستان کی کھیلوں کی ناقابل یقین صلاحیتوں کا جشن ہے اور یہ ملک بھر کے کھلاڑیوں کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور ریاست کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) گرمیت سنگھ بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم مودی نے۲۰۲۲ء (گجرات) اور۲۰۲۳ء (گوا) میں قومی کھیلوں کے آخری دو ایڈیشن کا بھی افتتاح کیا۔ ٹرائیتھلون ایونٹس اتوار کو شروع ہوئے جبکہ بیچ ہینڈ بال پیر ۲۷؍ جنوری کو شروع ہوئے۔ ۳۸؍ویں قومی کھیل اتراکھنڈ کے ۷؍مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ اگرچہ ہندوستان کے زیادہ تر اسٹار کھلاڑی ان کھیلوں میں حصہ نہیں لیں گے، لیکن ہزاروں دیگر کھلاڑیوں کو۳۲؍ کھیلوں میں اپنی شناخت بنانے کا موقع ملے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی دہرادون کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلوں کے آغاز کا اعلان کریں گے اور۱۸؍ روزہ قومی کھیلوں کا آغاز ہوگا۔ ان گیمز میں۳۸؍ ٹیموں کے تقریباً۱۰؍ ہزار کھلاڑی اور آفیشلز حصہ لیں گے۔ یہ کھلاڑیوں کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک ہے۔۳۸؍ویں قومی کھیلوں کا مرکزی مقام دہرادون ہے۔ اس کے علاوہ ان کھیلوں کے دیگر مقامات، جو۱۴؍ فروری تک چلیں گے، ہردوار، نینی تال، ہلدوانی، رودر پور، شیو پوری اور نیو ٹہری ہیں۔