• Sun, 17 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

نیشنز لیگ میں پرتگال کی پولینڈ پر فتح

Updated: November 16, 2024, 10:04 PM IST | Porto

رونالڈو نے میچ میں ۲؍گول کئے۔ پرتگال کی ۵۔۱؍ گول سے فتح۔ پرتگیز ٹیم کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی

Cristiano Ronaldo. Photo:INN
کرسٹیانو رونالڈو۔(تصویر:آئی این این)

اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کے ۲؍ گول کی بدولت پرتگال نے جمعہ کو پولینڈ کو۱۔۵؍گول سے شکست دے کر یوئیفا نیشنز لیگ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ یقینی کرلی ہے۔ اسکاٹ لینڈ نے کروشیا کو۰۔۱؍گول سے ہرا کر ۹؍ میچوں میں اپنی کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ کے ٹاپ ٹیر میں رہنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھا۔
دریں اثنا، بخاریسٹ میں رومانیہ اور کوسوو کے درمیان میچ انجری ٹائم میں روک دیا گیا اور بعد ازاں گول کے برابر رہنے کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ہاتھا پائی ہوئی اور کوسوو کے کھلاڑی میدان چھوڑ کر چلے گئے۔ یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا  نے یہ نہیں بتایا کہ کھیل کیوں روکا گیا، لیکن مبینہ طور پر کوسوو کے کھلاڑی سربیا کے حامی نعرے سن کر پریشان ہو گئے۔ فٹبال باڈی نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا، `رومانیہ اور کوسوو کے درمیان یو ای ایف اے نیشنز لیگ کا میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یوئیفا مناسب وقت پر مزید معلومات فراہم کرے گا۔ گروپ اے۴؍ میں پہلے ہی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اسپین نے کوپن ہیگن میں ڈنمارک کو سے شکست دی۔ فرانس، اٹلی، جرمنی، اسپین اور پرتگال نے کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے۔
پورٹو میں کھیلے جانے والے میچ میں رونالڈو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ انہوں نے اپنے بین الاقوامی کریئر کا۱۳۴؍ واں گول پنالٹی کک پر کیا اور پھر کچھ دیر بعد اوور ہیڈ کک پر گول کیا جس سے پرتگال کیلئے ان کے مجموعی گولس کی تعداد۱۳۵؍ ہو گئی۔ پولینڈ کے خلاف برونو فرنانڈیز نے بھی ایک گول کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK