• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرتگال، سلووینیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں مات دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچا

Updated: July 03, 2024, 11:32 AM IST | Agency | Munich

کرسٹیانو رونالڈو نے یورو ۲۰۲۴ء کے راؤنڈ آف ۱۶؍ میں سلووینیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے شکست دے کر پرتگال کو یورو ۲۰۲۴ء کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا ہے۔

Goalkeeper Diego Costa. Photo: INN
گول کیپر ڈیگو کوسٹا۔ تصویر : آئی این این

کرسٹیانو رونالڈو نے یورو ۲۰۲۴ء کے راؤنڈ آف ۱۶؍ میں سلووینیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے شکست دے کر پرتگال کو یورو ۲۰۲۴ء کے کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا ہے۔ یورو ۲۰۲۴ء میں پرتگال نے سلووینیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ۰۔ ۳؍گول سے ہرا دیا۔ فٹبال کے اس انتہائی دلچسپ میچ میں مقررہ وقت میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی جس کے بعد اضافی وقت میں بھی اسکور ۰۔ ۰؍گول رہا۔ اگرچہ رونالڈو کے پاس بڑا موقع تھا لیکن وہ پنالٹی گنوا بیٹھے۔ اس کے بعد اسٹار کھلاڑی کافی مایوس نظر آئے لیکن شوٹ آؤٹ میں انہوں نے پہلی پنالٹی پر گول کرکے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ 
 پرتگال کے گول کیپر ڈیاگو کوسٹا نے شوٹ آؤٹ میں لگاتار ۳؍ پنالٹی کک کو روک دیا تھا، جس کے نتیجے میں پرتگال نے سلووینیا کے خلاف ۰۔ ۳؍گول سے کامیابی حاصل کی اور کوارٹر فائنل تک رسائی کی۔ پرتگال کا مقابلہ اب ٹورنامنٹ کے فیورٹ فرانس سے ہوگا، جس نے پیر کی رات کو بلجیم کو۰۔ ۱؍گول سے شکست دی تھی۔ 
کوسٹا میچ کے ہیرو رہے 
 اس دلچسپ میچ میں پرتگال کیلئے کوسٹا ہیرو رہے۔ انہوں نے لگاتار ۳؍ پنالٹی شاٹس جوسیپ ایلیچک، جیور بالکوویک اور بینجمن وربک نے مارے تھے، بچالئے۔ دریں اثنا، ان کے ساتھی رونالڈو، برونو فرنانڈیس اور برنارڈو سلوا نے پنالٹیز کو تبدیل کر کے پرتگال کی۰۔ ۳؍گول سے فتح کو یقینی بنایا۔ ۲۴؍ سالہ کوسٹا نے میچ کے بعد کہا کہ یہ میرے کریئر کا اب تک کا بہترین میچ کہا جاسکتا ہے۔ میں نے میدان میں اپنا بہترین پرفارمنس دیا ہے۔ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے دوران مجھے خود پر اعتماد تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK