• Tue, 26 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یوروگوئے کو شکست دے کر پرتگال پری کوارٹر فائنل میں داخل

Updated: November 30, 2022, 1:09 PM IST | Agency | Doha

رونالڈو کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے میچ میں صفر۔۲؍ گول سے کامیاب ۔ مین آف دی میچ برونو فرنانڈیس نے ۲؍ گول کئے اور ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کیا

Cristiano Ronaldo looks excited with teammate Bruno Fernandes.. Picture:INN
کرسٹیانو رونالڈو ،ساتھی کھلاڑی برونو فرنانڈیس کے ساتھ جوش میں نظر آرہے ہیں ۔ تصویر :آئی این این

 فیفا عالمی کپ میں۲۰۲۲ء میں پرتگال کی شاندار فارم جاری ہے اور لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے جانےوالے گروپ ایچ کے مقابلے میںٹیم نے جیت کے اصل ہیرو برونوفرنانڈیس ۲؍شاندارگول کی بدولت یوروگوئے کوصفر۔۲؍گول  سے شکست دے کر آخری ۱۶؍ (پری کوارٹرفائنل) میں جگہ بنالی ہے۔ پرتگال کی فتح کے اصل ہیروبرونوفرنانڈیس  تھے۔ تاہم اس میچ میں پرتگالی کپتان کرسٹیانو رونالڈو کا جادو نہیں چل سکا اور وہ کوئی گول نہ کر سکے۔پرتگال نے یوروگوئے سے۲۰۱۸ء کی شکست کا حساب بیباق  بھی کر لیاہے۔ اس میچ میں پرتگال کیلئے دونوں گول برونوفرنانڈیس نے کئے تھے۔ اگرچہ وہ یوروگوئے کے گول کیپر کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے اپنی ہیٹ ٹرک سے محروم رہے لیکن انہوں نے اپنی ٹیم کو اگلے راؤنڈ تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم  پرتگال کی یہ ۲؍ میچوں میں دوسری جیت ہے جس کے ساتھ وہ گروپ ایچ میں ۶؍ پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہے اور گھانا کی ٹیم ۳؍ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ  ایک ایک پوائنٹ کے ساتھ جنوبی کوریا اور یوروگوئے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔یوروگوئے کیلئے اگلا مقابلہ کرو یا مرو کا ہوگااور اسے  اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے لئے کسی بھی طرح گھانا کو ہرانا ہوگا۔  پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیںصفر۔صفر سے برابر پر رہیں۔ پرتگال کی ٹیم کاایک بھی شاٹ ہدف پر نہیں لگا حالانکہ اس نےاس ہاف کے آخر میں یوروگوئے کے خلاف جارحانہ فٹبال کھیلی۔ دوسری جانب یوروگوئے کیلئے پہلے ہاف میں اسکور کرنے کا ایک بہترین موقع بنا تھا جب روڈریگو  بینٹانکور۳؍ پرتگالی ڈیفینڈروں کو چکمہ دیتے ہوئےگول کرنے کے کافی قریب پہنچ گئے تھے لیکن ان کا شاٹ گول کیپر ڈیگو کوسٹا کو جالگا۔ دوسرے ہاف میں پرتگال نے شاندار مقابلہ  کرتے ہوئے اس ہاف کے شروعات کے ۱۰؍ منٹ کے اندرہی گول کردیا۔ ٹیم کیلئے یہ گول برونو فرنانڈیس نے۵۴؍ منٹ میں رافیل گریرو کے ایک بہترین کراس پر کیا۔صفر۔ایک گول سے پیچھے ہونے کے یوروگوئے کی ٹیم نے واپسی کی کوشش ضروری کی لیکن پرتگال کےڈیفینڈرس پر وہ قانو نہ پاسکی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK