• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرتگال یوروکپ کیلئے تیار، وارم اپ میچ میں آئرلینڈ کو مات دی

Updated: June 13, 2024, 1:24 PM IST | Lisbon

پرتگیز فٹبال ٹیم نے ۰۔ ۳؍ سے کامیابی حاصل کی۔ اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے حریف کے خلاف ۲؍گول کئے۔ جوآؤ فیلکس کا ایک گول۔

Cristiano Ronaldo. Photo: INN.
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر: آئی این این۔

اسٹار اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کے ۲؍ گول کی مدد سے پرتگال نے یورپی فٹبال چمپئن شپ کے پریکٹس میچ میں آئرلینڈ کو ۰۔ ۳؍گول سے شکست دے کر اپنی تیاری کا ٹھوس ثبوت پیش کیا۔ 
پرتگال کی جانب سے پہلا گول جواؤ فیلکس نے کیا۔ اس کے بعد۳۹؍ سالہ رونالڈو نے دوسرے ہاف میں ۲؍ گول کردیئے۔ یورپی چمپئن شپ کے اپنے پہلے میچ میں، پرتگال اگلے منگل کو لیپزگ میں چیک جمہوریہ کے مدمقابل ہوگا۔ اس کے بعد گروپ ایف میں ترکی اور جارجیا سے بھی مقابلہ ہوگا۔ رونالڈو گزشتہ ہفتے فن لینڈ اور کروشیا کے خلاف فرینڈلیز میں نہیں کھیلے تھے۔ آئرلینڈ کے خلاف رونالڈو کو ۲۲؍ویں منٹ میں فری کک پر گول کرنے کا موقع ملا لیکن وہ گنوا بیٹھے۔ اس کے بعد انہوں نے۵۰؍ویں اور۶۰؍ویں منٹ میں گول کئے۔ اس میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم کہیں بھی نظرنہیں آئی۔ پرتگال کے کھلاڑیوں نے زبردست کارکردگی کامظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو گول کرنے کے مواقع فراہم نہیں کئے۔ اس کی وجہ سے حریف ٹیم بیک فُٹ پر آگئی اور اسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ میچ کے بعد پرتگال کے کپتان رونالڈو نے کہاکہ ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے اور ہم کوشش کریں گے کہ اس بار یوروکپ پر قبضہ کرلیں۔ ہمارے سبھی کھلاڑی فٹ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ممکن ہے کہ یہ میرا آخری یوروکپ ہےلیکن میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ 
خیال رہے کہ جمعہ سے یوروکپ کا آغاز ہورہاہے اور اس بار کی میزبانی جرمنی کررہا ہے۔ جرمنی کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں گروپ اے میں اسکاٹ لینڈ سے مقابلہ کرے گی۔ منگل کی دیر رات ہونے والے ایک اور دوستانہ مقابلے میں شمالی آئر لینڈ اینڈورا کو شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ۲؍گول ہوئے اور شکست پانے والی ٹیم کی جانب سے کوئی گول نہیں ہوسکا۔ شمالی آئر لینڈ کی جانب سے دونو ں گول سی براڈلےنے پہلے ہاف ہی میں کئے تھے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK