• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سریجیش نے کوچنگ میں قدم رکھا، عامر علی اور علی خان ٹیم میں

Updated: October 07, 2024, 3:07 PM IST | Agency | Bengaluru

عامرعلی کو ملائیشیا میں ۱۹؍ اکتوبر سے شروع ہونے والے سلطان آف جوہر کپ کے لئے ۱۸؍ رکنی جونیئر ہاکی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے اور روہت نائب کپتان ہوں گے جب کہ یہ لیجنڈری گول کیپر پی آر سریجیش کا ہیڈ کوچ کے طور پر پہلا دورہ ہوگا۔

Goalkeeper Ali Khan. Photo: INN
گول کیپرعلی خان۔ تصویر : آئی این این

عامر علی کو ملائیشیا میں ۱۹؍ اکتوبر سے شروع ہونے والے سلطان آف جوہر کپ کے لئے ۱۸؍ رکنی جونیئر ہاکی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے اور روہت نائب کپتان ہوں گے جب کہ یہ لیجنڈری گول کیپر پی آر سریجیش کا ہیڈ کوچ کے طور پر پہلا دورہ ہوگا۔ ہندوستان اپنی مہم کا آغاز ۱۹؍ اکتوبر کو جاپان کے خلاف کرے گا۔ اس کے بعد ٹیم کا مقابلہ برطانیہ (۲۰؍ اکتوبر)، میزبان ملائیشیا (۲۲؍ اکتوبر)، آسٹریلیا (۲۳؍اکتوبر) اور نیوزی لینڈ (۲۵؍ اکتوبر) سے ہوگا۔ ٹاپ دو ٹیمیں۲۶؍ اکتوبر کو ہونے والے فائنل میں پہنچیں گی۔ ڈیفینڈر عامر علی اور فارورڈ گرجوت سنگھ اس سینئر ٹیم کا حصہ تھے جس نے چین کے شہر موکی میں ایشین  چمپئن  ٹرافی میں اپنا ٹائٹل برقرار رکھا۔ عامر علی کو کپتان بنایا گیا ہے۔ ہاکی انڈیا کی پریس ریلیز میں کپتان علی نے کہاکہ ’’ `سلطان آف جوہر کپ، ہمیشہ کی طرح، ہمارے کیلنڈر میں ایک اہم ٹورنامنٹ ہے۔ یہ ٹورنامنٹ اس سال نومبر میں منعقد ہونے والے مینز جونیئر ایشیا کپ مسقط ۲۰۲۴ء سے قبل ٹیم کیلئے  ایک امتحان  ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ `تمام کھلاڑی ملائیشیا میں بہترین ہاکی میچ کھیلنے کیلئے  پرجوش ہیں۔  ٹیم اس طرح ہے:گول کیپر: بکرم جیت سنگھ، علی خان۔ محافظ: عامر علی (کپتان)، تلم پریوبرتا، شردانند تیواری، سکھوندر، انمول ایکا، روہت (نائب کپتان)۔ مڈفیلڈر: انکت پال، منمیت سنگھ، روزن کجور، مکیش ٹوپو، چندن یادو۔ فارورڈ: گرجوت سنگھ، سوربھ آنند کشواہا، دلراج سنگھ، ارشدیپ سنگھ، محمد کونین ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK