ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے دیو دت پڈیکل، پرسدھ کرشنا اور ابھیمنیو ایشورن وجے ہزارے ٹرافی کے ناک آؤٹ مرحلے میں اورواشنگٹن سندر سیمی فائنل سے تمل ناڈو کی ٹیم میں کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔
EPAPER
Updated: January 09, 2025, 12:53 PM IST | Agency | New Delhi
ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے دیو دت پڈیکل، پرسدھ کرشنا اور ابھیمنیو ایشورن وجے ہزارے ٹرافی کے ناک آؤٹ مرحلے میں اورواشنگٹن سندر سیمی فائنل سے تمل ناڈو کی ٹیم میں کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔
ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے دیو دت پڈیکل، پرسدھ کرشنا اور ابھیمنیو ایشورن وجے ہزارے ٹرافی کے ناک آؤٹ مرحلے میں اورواشنگٹن سندر سیمی فائنل سے تمل ناڈو کی ٹیم میں کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔
پڈیکل اور پرسدھ سڈنی سے بدھ کو ہندوستانی ٹیم کے ساتھ روانہ ہوں گے لیکن ابھیمنیو کو ایک دن پہلے ہی ہندوستان آنے کی اجازت مل گئی تھی۔ کرکٹ اسوسی ایشن آف بنگال نے ان کی پرواز کا ٹکٹ ایک دن پہلے ہی بک کرادیا تھا۔ آسٹریلیا سے وہ پہلے سنگاپور اور پھر احمد آباد آئیں گے، اس کے بعد وہ بڑودہ آکر اپنی ٹیم سے جڑیں گے۔ ابھیمنیو کے لیے ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ وہ دو ماہ کے بعد کسی میچ کا حصہ ہوں گے۔ انہیں آسٹریلیا میں کسی بھی ٹیسٹ میچ میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ کے ایل راہل نے بریک کی درخواست کی ہے۔پری کوارٹر فائنل میں بنگال کا مقابلہ ہریانہ سے ہوگا۔ ابھیمنیو ٹیم کے ساتھ پریکٹس بھی کریں گے۔ بنگال ٹیم کے ایک اور رکن آکاش دیپ کمر کی معمولی چوٹ کی وجہ سے وجے ہزارے ٹرافی میں نہیں کھیل رہے ہیں۔ اس انجری کے باعث وہ آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ گھر واپس آنے کے بعد وہ براہ راست بنگلورو میں سینٹر آف ایکسی لینس جائیں گے۔ بڑودہ کے خلاف کوارٹر فائنل سے قبل پرسدھ کرشنا اور پڈیکل کے ۱۰؍ جنوری تک کرناٹک ٹیم میں شامل ہونے کی امید ہے۔ پڈیکل پرتھ میں ہندوستان کی۲۹۵؍ رن کی جیت میں ٹیم کا حصہ تھے، لیکن روہت شرما کی ٹیم میں واپسی کے بعد انہیں کسی بھی ٹیسٹ میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔