لیورپول نے بدھ کی دیر رات اینفیلڈ میں نیو کاسل یونائیٹڈ کو دو صفرسے ہرا کر پریمیرلیگ میں اپنی برتری کو ۱۳؍ پوائنٹس تک پہنچا دیا۔
EPAPER
Updated: February 28, 2025, 1:53 PM IST | Agency | London
لیورپول نے بدھ کی دیر رات اینفیلڈ میں نیو کاسل یونائیٹڈ کو دو صفرسے ہرا کر پریمیرلیگ میں اپنی برتری کو ۱۳؍ پوائنٹس تک پہنچا دیا۔
لیورپول نے بدھ کی دیر رات اینفیلڈ میں نیو کاسل یونائیٹڈ کو دو صفرسے ہرا کر پریمیرلیگ میں اپنی برتری کو ۱۳؍ پوائنٹس تک پہنچا دیا۔ ڈومینک سوبوزلائی اور الیکسس میک الیسٹر کے گول نے لیورپول کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ دوسرے نمبر پر آرسنل ناٹنگھم فاریسٹ میں ڈرا کرنے کے بعد مزید پیچھے رہ گیا۔
بارش کے باوجود لیورپول نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی برتری حاصل کر لی۔ سوبوسزلائی نے کھیل کے ۱۱؍ویں منٹ میں ٹیم کے لئے سیزن کا ۱۰۰؍واں گول کیا جو ان کا ساتواں گول تھا۔ میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے بھرپور کوششیں دیکھنے میں آئیں اور جارحانہ کھیل کا سلسلہ جاری رہا۔سمیکاس نے پنالٹی ایریا کے اندر سے اپنے دائیں پاؤں سے ایک زوردار شاٹ مارا جو گول کے اوپر چلا گیا۔ جبکہ نیو کاسل کے کالم ولسن کے پاس گول کرنے کا بھرپور موقع تھا لیکن وہ گیند کو درست سمت میں نہیں مارسکے۔ہاف ٹائم سے قبل سوبوسزلائی اور محمد صلاح نے بھی لیور پول کے لئے گول کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔
دوسرے ہاف میں انجری کے باعث کئی بار کھیل روکا گیا تاہم لیورپول نے ملنے والے مواقع کا بھرپور استعمال کیا۔ میک ایلسٹر نے نیو کاسل کے دفاع سے گیند پر قابو کیا اور چند پاس کھیلنے کے بعد ۶۳؍ویں منٹ میں شاندار شاٹ لگا کر گول کر دیا۔ اس گول میں محمد صلاح نے بھی اہم کردار ادا کیا جنہوں نے انہیں صحیح وقت پر پاس دیا۔لیورپول کے گول کیپر ایلیسن نے مخالف ٹیم کے ذریعے مارے گئے ایک کراس کو روک کر اپنی ٹیم کی ۲؍ گول کی برتری برقرار رکھنے میں مدد کی۔ اس کے فوراً بعد ڈیاز نے محمد صلاح کے ایک شاندار پاس پر ایک اور کوشش کی لیکن گیند گول پوسٹ سے باہر چلی گئی۔ آخری لمحات میں نیو کاسل کے گول کیپر پوپ نے محمدصلاح کے ایک زبردست شاٹ کو بچا لیا ۔نیوکاسل کے کھلاڑیوں نے بھی کھیل کے آخری لمحات میں گول کرنے کی پوری کوشش کی لیکن لیور پول کے دفاعی صف کے کھلاڑی اور گول کیپر نے ان کی کوششوں کو ناکام کردیا۔