مانچسٹر یونائٹیڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں ٹوٹنہم کو دو صفر سے شکست دینے میں سیزن کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
EPAPER
Updated: October 21, 2022, 11:37 AM IST | Agency | London
مانچسٹر یونائٹیڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں ٹوٹنہم کو دو صفر سے شکست دینے میں سیزن کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
:مانچسٹر یونائٹیڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں ٹوٹنہم کو دو صفر سے شکست دینے میں سیزن کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس فتح کے ساتھ ہی وہ ٹاپ۔۵؍میں بنی ہوئی ہے۔ٹوٹنہم اس شکست کے بعد پریمیر لیگ میں تیسرے مقام پر پہنچ گئی۔مانچسٹر یونائٹیڈ کے لئے کھیل کے ۴۷؍ویں منٹ میں فریڈ نے گول کی شروعات کی۔برونو فرنانڈیز نے فاتح ٹیم کےلئے دوسرا گول کیا۔ گول کیپر ہیوگو لاریس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے کئی حملوں کو ناکام کیا ۔
لیورپول نے ویسٹ ہیم کو ہرایا
ڈارون نونیز کا ۲۲؍ویںمنٹ کا گول لیورپول کو ویسٹ ہیم یونائٹیڈ کے خلاف جیت کےلئے کافی تھا۔حالانکہ ان کی ایک اور کوشش گول پوسٹ سے ٹکراکر بے کار ہوگئی تھی۔لیورپو ل کو مزید ایک گول کرنے کا موقع ملا تھا جب جاروڈ بووین کی پنالٹی کو الیسن نے شاندار طریقے سے روک دیا۔
چیلسی اور برینٹفورڈ کا میچ ڈرا
گول کیپر ڈیوڈ رایا اور کیپا اریجابلاگا نے برینٹ فورڈ اور چیلسی کے درمیان کھیلے جانے والے لندن ڈربی مقابلہ صفر صفر سے ڈراکرانے میں اہم رول ادا کیا۔چیلسی کے پاس گھریلو ٹیم کے مقابلے زیاہ مواقع تھے لیکن دونوں ہی ٹیموں کے گول کیپروں نے شاندار دفاع کرتے ہوئے میچ کو بغیر کسی گول کے ڈرا کرانے میں اہم رول ادا کیا۔
نیو کاسل نے ایورٹن کو شکست دے دی
نیو کاسل یونائٹیڈ نے میگوئل المیرون کے ۳۱؍ویں منٹ میں کئے گئے گول کی مدد سے ایورٹن کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کرلی۔اس جیت کے ساتھ ہی پوائنٹ ٹیبل میں پانچویں مقام پر پہنچ گیا۔ایورٹن کا ایک بھی شاٹ پورے میچ کے دوران نشانے پر نہیں لگا۔دریں اثنا ایک دیگر مقابلے میں ساؤتھمپٹن نےایڈمس کے ذریعے کئے جانے والے کھیل کے ۹؍ویں منٹ میں گول کی مدد سے بورن ماؤتھ کو ایک صفر سے ہرا دیا۔بورن ماؤتھ کے کھلاڑیوں نے گول کرنے کی آحر تک کوشش کی لیکن ناکام رہے۔