• Sat, 11 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرتھوی شا طویل عرصہ تک کرکٹ سے دور رہیں گے!

Updated: September 15, 2023, 12:04 PM IST | Agency | Mumbai

ہندوستانی کھلاڑی کو مکمل طور پر فٹ ہونے کیلئے ۳؍سے ۴؍ماہ لگ سکتے ہیں ،گھریلو سیزن میں کھیلنا بھی مشکوک۔

Prithvi Shaw. Photo. INN
پرتھوی شا ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پرتھوی شا گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے طویل عرصے کیلئے کرکٹ کے میدان سے دور ہوگئے ہیں ۔ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق پرتھوی کو ٹھیک ہونے میں ۳؍ سے ۴؍ مہینے لگ سکتے ہیں ، جس کا مطلب ہے کہ وہ یقینی طور پر ہندوستان کے ۲۴۔۲۰۲۳ءکے گھریلو سیزن کا حصہ بننے کا موقع کھو دیں گے جو یکم اکتوبر کو راجکوٹ میں ایرانی کپ کے ساتھ شروع ہونے جا رہا ہے۔ 
  واضح رہے کہ شا کو ڈرہم کے خلاف یک روزہ چمپئن شپ میچ میں نارتھمپٹن ​​شائر کیلئے کھیلتے ہوئے چوٹ لگی تھی۔ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے کہا کہ پرتھوی شا ۳؍ سے ۴؍ ماہ تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔ اس دوران وہ ری ہیب میں رہیں گے۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پرتھوی کے زخمی ہونے کے بعد ایم آر آئی کیا گیا۔ معلوم ہوا کہ ان کے لیگامنٹ میں چوٹ آئی ہے۔ اس وقت میڈیکل ٹیم شا کے علاج کے حوالے سے تمام ممکنہ متبادل پر غور کر رہی ہے اور سرجری ہی آخری متبادل ہونے کا امکان ہے۔
 ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن (ایم سی اے) کے ایک عہدیدار نے ای ایس پی این کرک انفو کو بتایا کہ شا ۱۶؍ اکتوبر سے سید مشتاق علی ٹرافی کے ساتھ شروع ہونے والے محدود اووروں کے مقابلوں میں نہیں کھیلیں گے۔ یہ چوٹ شا کیلئے بڑا دھچکا ہے کیونکہ وہ بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے اور آگے بڑھ رہے تھے۔ وہ یک روزہ مقابلے میں ۴؍ اننگز میں ۴۲۹؍ رن بنا کر سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز تھے۔
 واضح رہے کہ پرتھوی نے نارتھمپٹن ​​شائر کے لئے ایک میچ میں ناٹ آؤٹ ۱۲۵؍رن بنائے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے ۲۴۴؍ رنوں کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ پرتھوی ۲۰۲۱ءسے ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے دور ہیں ۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کیلئے اپنا آخری میچ جولائی ۲۰۲۱ءمیں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔
پرتھوی شا جولائی میں دلیپ ٹرافی کیلئے ویسٹ زون کا حصہ تھے جس کے بعد وہ نارتھمپٹن شائر کیلئے یک روزہ مقابلے کھیلنے کیلئے انگلینڈ گئے تھے۔ شا آخری بار فروری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی۔ ۲۰؍کیلئے ہندوستانی ٹیم کاحصہ تھے اور اس کے بعد آئی پی ایل ۲۰۲۳ءمیں دہلی کیپٹلز کیلئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا جس میں انہوں نے ۱۴؍ میچوں میں سے صرف۱۰۶؍رن بنائے تھے۔
 پرتھوی شا نے حال ہی میں اپنی واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ’’میں اگلے موسم گرما میں نارتھمپٹن ​​شائر واپس جانے کیلئے بہت پُرجوش ہوں ۔ اگرچہ کھیل جلدی ختم ہو گیا، میں نے وہاں اپنے وقت کا بہت لطف اٹھایا۔ یہ ایک بہت اچھا کلب ہے اور وہاں موجود ہر شخص نے میرا استقبال کیا۔ میں واپسی کے لئے انتظار نہیں کر سکتا۔ میرا مقصد ہمیشہ ٹیم کو میچ جیتنے میں مدد کرنا ہوتا ہے اور اس بار زخمی ہونا میرے لئے بہت مایوس کن تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK