• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

پرو کبڈی لیگ: ہریانہ اسٹیلرز کی پٹنہ پائریٹس پر فتح، پہلی بار خطاب پر قبضہ

Updated: December 31, 2024, 12:11 PM IST | Agency | Pune

ہریانہ اسٹیلرز نے پرو کبڈی لیگ کا گیارہواں سیزن جیت لیا ہے۔ اس طرح ہریانہ اسٹیلرز نے پہلی بار پرو کبڈی لیگ کا خطاب جیتا۔

Haryana Steelers players celebrate with the trophy after the win. Photo: INN
ہریانہ اسٹیلرز کے کھلاڑی جیت کے بعدٹرافی کے ساتھ جشن مناتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

ہریانہ اسٹیلرز نے پرو کبڈی لیگ کا گیارہواں سیزن جیت لیا ہے۔ اس طرح ہریانہ اسٹیلرز نے پہلی بار پرو کبڈی لیگ کا خطاب جیتا۔ ہریانہ اسٹیلرز نے فائنل میں پٹنہ پائریٹس کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ اب تک پٹنہ پائریٹس نے ریکارڈ۳؍ بار ٹائٹل جیتا ہے، لیکن چوتھی بار اس کا ٹائٹل جیتنے کا خواب ادھورا رہا۔ 
 اس سے پہلے گزشتہ سیزن میں ہریانہ اسٹیلرز کو فائنل میں شکست ہوئی تھی لیکن اس بار ہریانہ اسٹیلرز کے کھلاڑیوں نے کوئی غلطی نہیں کی۔ ہریانہ اسٹیلرز نے خطاب کی مضبوط دعویدار پٹنہ پائریٹس کو۲۳-۳۲؍کے اسکور لائن سے شکست دی۔ ہریانہ اسٹیلرز کیلئےونئے نے۶؍ پوائنٹ بنائے۔ وہیں پٹنہ پائریٹس کیلئے دیوانک نے ریڈ میں ۵؍ پوائنٹس حاصل کئے۔ اس کے علاوہ محمدرضا شادلو اور شیوم پاٹارے نے ہائی۵؍مارا۔ اس کے ساتھ ہی محمدرضا شادلو بطور کھلاڑی دوسری بار ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے۔ 
 درحقیقت فائنل میچ کا دباؤ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔ جس کی وجہ سے اسکور کم رہا۔ ہریانہ اسٹیلرز کے کھلاڑیوں نے جیت درج کرنے کے بعد چھلانگ لگائی۔ جیتنے کے بعدہریانہ اسٹیلرز کے پلیئرز کورٹ پر ڈانس بھی شروع کر دیا۔ ان کھلاڑیوں کی خوشی دیدنی تھی۔ بتاتے چلیں کہ گزشتہ سیزن میں ہریانہ اسٹیلرز کو فائنل میں پونیری پلٹن کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی لیکن اس بار ہریانہ اسٹیلرز ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK