• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایمباپے کی وجہ سے پی ایس جی کوارٹر فائنل میں پہنچا

Updated: February 09, 2024, 11:02 AM IST | Agency | Paris

فرنچ کپ کے میچ میں پی ایس جی فٹبال کلب نے بریسٹ کو ۱۔۳؍گول سے ہرادیا۔

Kylian Mbappé. Photo: INN
کائلیان ایمباپے۔ تصویر : آئی این این

کائلیان ایمباپے نے سیزن کا اپنا۳۰؍ واں گول کر کے پیرس سینٹ جرمین(پی ایس جی ) نے بریسٹ کو۱۔ ۳؍گول سے ہرا کر فرنچ کپ فٹبال کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ٹیم کی ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ ۱۵؍ میچوں تک پہنچ گیا۔ 
  پی ایس جی کے ساتھ اس کا موجودہ معاہدہ جون میں ختم ہونے کے بعد ریئل میڈرڈ میں منتقل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان ایمباپے اس سیزن میں بہترین فارم میں ہیں۔ ’ اوپٹا‘ کے اعداد و شمار کے مطابق انہوں نے فرنچ کپ کے۲۸؍ میچوں میں ۳۵؍ گول کئے ہیں اور۱۵؍گول میں دیگر کھلاڑیوں کی مدد کی ہے۔ وہ گزشتہ۴؍ میچوں میں ۱۱؍ گول کر چکے ہیں۔ انہوں نے میچ کے۳۴؍ویں منٹ میں ٹیم کا کھاتہ کھولا جس کے ۳؍ منٹ بعد ڈینیلو پریرا نے ٹیم کی برتری کو دُگنا کردیا۔ ایمباپے نے ہاف ٹائم کے بعد اسے۰۔ ۳؍گول کرنے کا موقع گنوا دیا جب ان کی کوشش کراس بار سے ٹکرا گئی۔ اسٹیو ماؤنی نے۶۵؍ویں منٹ میں گول کر کے بریسٹ کو واپسی کا موقع فراہم کردیا لیکن کونکالوس راموس نے آخری لمحات میں گول کر کےپی ایس جی کو۱۔ ۳؍ سے آگے کردیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK