• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آر اشون نے ظہیر خان کو پیچھے چھوڑ دیا

Updated: February 26, 2021, 1:26 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار اسپن گیندباز آر اشون نے گزشتہ روز اپنے نام ایک اورخاص کارنامہ کر لیا۔انہوںنے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے ۶۰۳؍وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔

R Ashwin .Picture:INN
آر اشون ۔تصویر :آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار اسپن گیندباز آر اشون نے گزشتہ روز اپنے نام ایک اورخاص کارنامہ کر لیا۔انہوںنے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے ۶۰۳؍وکٹیں مکمل کر لی ہیں۔اس معاملے میں ہندوستان ٹیم انڈیا کے سابق تیز گیند بازظہیر خان کو پیچھے چھوڑ دیا جن کے نام بین الاقوامی کرکٹ میں ۵۹۷؍ وکٹیں درج ہیں۔اسی کے ساتھ ہی آر اشون انٹر نیشنل کرکٹ میں سب سےزیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے چوتھے گیند باز بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف گزشتہ روز آر اشون نے اولی پوپ کو آؤٹ کرتے ہوئےظہیر خان کے ریکارڈ سے آگے نکل گئے تھے۔اپنے بین الاقوامی کرکٹ میں اشون ۶۰۰؍وکٹیں مکمل کرنے سے اب صرف ایک وکٹ کی دوری پر ہیں۔بین الاقوامی کرکٹ میں ہندوستان کےلئے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے معاملے میں ٹیم انڈیا کے اسپن گیند باز انل کمبلے سب سے آگے ہیں۔انہوں نے اپنے کریئر کے دوران۹۵۳؍وکٹیں حاصل کی ہیں۔ان کے بعد دوسرے نمبر پر اسپن گیندباز ہربھجن سنگھ(۷۰۷؍)اور تیز گیندباز کپل دیو (۶۸۷؍) کا نمبر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK