• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آر اشون نے استاد کمبلے کو دھرم شالہ میں پیچھے چھوڑا

Updated: March 09, 2024, 9:21 PM IST | Dharamshala

اشون کے ٹیسٹ کریئر کا ۱۰۰؍ واں ٹیسٹ تھا جس میں انہوں نے پہلی اننگز میں ۴؍ اور دوسری اننگز میں ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کریئر میں۳۶؍ واں موقع تھا جب انہوں نے ایک اننگز میں ۵؍ یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کئے ہیں

R Ashwin. Photo:INN
آر اشون۔ (تصویر:آئی این این)

ہندوستانی گیند باز روی چندرن اشون نے سنیچر کو دھرم شالہ میں اپنے ۱۰۰؍ویں ٹیسٹ میچ میں ۹؍ وکٹ لے کر یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے بہترین گیند باز بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک اننگز میں ۵؍ وکٹ لینے کے معاملے میں اپنے آئیڈیل انل  کمبلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
 اشون کی شاندار گیندبازی کی بدولت ہندوستان نے دھرم شالہ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگز اور۶۴؍ رن سے شکست دے دی۔ یہ اشون کے ٹیسٹ کریئر کا ۱۰۰؍ واں ٹیسٹ تھا جس میں انہوں نے پہلی اننگز میں ۴؍ اور دوسری اننگز میں ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔  یہ ان کے ٹیسٹ کریئر میں۳۶؍ واں موقع تھا جب انہوں نے ایک اننگز میں ۵؍ یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس سے قبل سابق اسپنر انل کمبلے نے یہ کارنامہ۳۵؍ بار دُہرایا تھا۔
  روی چندرن اشون۱۰۰؍ویں ٹیسٹ میں ۵؍ وکٹ لینے والے چوتھے گیند باز بھی ہیں۔ ان سے پہلے صرف متھیا مرلی دھرن،  انل  کمبلے اور شین ورن نے ایسا کیا تھا۔ اگر ہم کل وکٹوں کی بھی بات کریں تو دھرم شالہ ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ۵؍ وکٹ لے کر اشون نے۵۱۶؍ ٹیسٹ وکٹ حاصل کرلئے  ہیں۔
 اشون نے کہاکہ میں بہت خوش ہوں، میں بیان نہیں کر سکتا کہ میں کیسا محسوس کر رہا ہوں۔ بہت کچھ ہوا، ۱۰۰؍ویں ٹیسٹ پر بہت بات ہوئی۔   ٹیسٹ جیتو اور وکٹ لو، ایک  گیندباز کو اپنی زندگی میں اس سے زیادہ کیا چاہئے ۔ سیریز کے دوران میں نے مختلف ایکشن اور رفتار سے گیندبازی کی کوشش کی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK