Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

چمپئن ٹرافی کے سیمی فائنل میں راچن رویندر اور کین ولیمسن کی سنچری

Updated: March 06, 2025, 12:38 PM IST | Agency | Lahore

جنوبی افریقہ کے سامنے نیوزی لینڈ کا ہمالیائی اسکور۔

Former New Zealand captain Kane Williamson and Rachan Ravindra batted well. Photo: INN
نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن اور راچن رویندر نے اچھی بلے بازی۔ تصویر: آئی این این

راچن رویندر (۱۰۸؍رن) اور کین ولیمسن (۱۰۲؍رن) کی شاندار سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے  بدھ کو  چمپئن  ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے ۳۶۳؍ رن کا ہدف دیا  ۔خبر لکھے جانے تک جنوبی افریقہ نے ۲۴؍ اوور میں ۲؍ وکٹ کے نقصان پر ۱۳۹؍رن بنالئے تھے۔ روسی وین ڈیر ڈوسن  ۶۱؍ رن بناکر ٹیم کی اننگز سنبھالنے کی کوشش کررہے تھے۔ کپتان تیمبا باؤما نے آؤٹ ہونے سے قبل ۷۱؍ گیندوں پر ۵۶؍رن بنائے۔ ریان رکلیٹن نے ۱۷؍رن کا تعاون کیا۔ 
 بدھ کو لاہور میں نیوزی لینڈ کے کپتان مشیل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم کیلئے  ول ینگ اور راچن رویندر کی اوپننگ جوڑی نے محتاط انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وکٹ کیلئے ۴۸؍ رن جوڑے۔۸؍ویں  اوور میں لونگی اینگیڈی نے ول ینگ (۲۱؍رن ) کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بیٹنگ کیلئے  آئے کین ولیمسن نے راچن رویندر کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کیلئے ۱۶۴؍ رن کی شراکت  ہوئی۔ راچن نے۳۲؍ویں اوور کی پہلی گیند پر ۲؍ رن لے کر اپنی پانچویں ایک روزہ سنچری مکمل کی۔ ۳۳؍ویں اوور میں کگیسو ربادا نے راچن رویندر کو آؤٹ کر کے اس شراکت   کو توڑدیا۔ راچن رویندر نے ۱۰۱ ؍ گیندوں پر۱۳؍ چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ۱۰۸؍ رن کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد کین ولیمسن نے۴۰؍ویں اوور کی پہلی گیند پر چوکا لگا کر اپنی ۱۵؍ویں  ایک روزہ سنچری مکمل کی۔ اسی اوور کی پانچویں گیند پر وین مولڈر نے انہیں اپنا شکار بنا لیا۔ کین ولیمسن نے۹۴؍ گیندوں پر۱۰؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگا کر۱۰۲؍ رن  بنائے۔ ٹام لاتھم ۴؍رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ۴۷؍ویں اوور میں لونگی  نے ڈیرل مشیل (۴۹؍رن) کو آؤٹ کیا۔۵۰؍ویں اوور میں مائیکل بریسویل ۱۶؍رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گلین فلپس نے ۲۷؍ گیندوں پر۶؍ چوکے اور ایک چھکا لگا کر ناٹ آؤٹ ۴۹؍رن کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ۵۰؍ اوورس میں ۶؍ وکٹوں پر۳۶۲؍رن کا شاندار اسکور بنایا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی  اینگیڈی نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ کگیسو ربادا نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ ویان مولڈر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK