• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ندال نے اپنے آخری میچ میں شکست کے ساتھ ٹینس کو الوداع کہا

Updated: November 21, 2024, 11:58 AM IST

اسپین کے مایہ ناز کھلاڑی کو نیدرلینڈس کے بوٹک وین ڈی زنڈشلپ نے۴۔ ۶، ۴۔ ۶؍ سے شکست دی۔

Rafael Nadal. Photo: INN.
رافل ندال۔ تصویر: آئی این این۔

اسپین کے عظیم ٹینس کھلاڑی رافیل ندال کو ڈیوس کپ فائنل میں اپنے آخری میچ میں ہالینڈ کے خلاف کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پروفیشنل ٹینس کو خیرباد کہہ دیا۔ منگل کی رات کھیلے جانے والے میچ میں ۲۲؍ مرتبہ کے گرینڈ سلیم فاتح رافیل ندال کو نیدرلینڈس کے بوٹک وین ڈی زنڈشلپ نے۴۔ ۶، ۴۔ ۶؍ سے شکست دی۔ اسپین کے خلاف کوارٹر فائنل میں کی اس فتح کے ساتھ ہی نیدرلینڈس ۰۔ ۱؍ سے آگے ہوگیا۔ میچ کے بعدرافیل ندال نے کہا کہ میں وہ شخص ہوں جسے بہت سبھی افرادکا شکر گزار ہونا چاہئے۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ کہاں سے آغاز کیا جائے۔ انہوں نے مداحوں کی غیر معمولی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ مجھے اسپین اور پوری دنیا سے بے پناہ محبت ملی ہے۔ 
ندال نے اپنے ٹینس کے سفر کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوتے ہوئے آنسو روکنے کی کوشش تو کی تاہم وہ اپنے جذبات قابو نہ کرسکے اور ہزاروں مداحوں کے سامنے آبدیدہ ہوگئے۔ ٹینس اسٹار نے ٹینس کو الوداع کرتے ہوئے کہا کہ میں اس راستے میں بہت سارے دوستوں سے ملنے کے بعد ٹینس کی دنیا چھوڑ رہا ہوں، اس ذہنی سکون کے ساتھ جارہا ہوں کہ میں نے ایک کھیل اور ذاتی وراثت چھوڑی جس پر مجھے فخر ہوسکتا ہے۔ اپنے حریفوں اور ساتھی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ندال نے کہا کہ میں یہاں موجود اسپین کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آپ سبھی نے مجھے اس ڈیوس کپ میں کھیلنے کا موقع دیا۔ یہ ہماری خواہش کے مطابق نہیں ہوا، میں نے اپنا بہترین دیا۔ اپنے کریئر کے اتنے جذباتی لمحات کو یہاں موجود بہت سے لوگوں کے ساتھ مشترک کرنا میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK