رافیل ندال نے یو ایس اوپن سے نام واپس لے لیا ہے جس کی وجہ سے وہ اس سیزن میں اپنے تیسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ سے محروم ہو گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: August 09, 2024, 12:30 PM IST | Agency | Madrid
رافیل ندال نے یو ایس اوپن سے نام واپس لے لیا ہے جس کی وجہ سے وہ اس سیزن میں اپنے تیسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ سے محروم ہو گئے ہیں۔
رافیل ندال نے یو ایس اوپن سے نام واپس لے لیا ہے جس کی وجہ سے وہ اس سیزن میں اپنے تیسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ سے محروم ہو گئے ہیں۔ رافیل ندال کا یہ فیصلہ اس ۳۸؍ سالہ ٹینس اسٹار کے مستقبل کے بارے میں مزید سوالات کھڑا کر رہا ہے۔ان کے ریٹائرمنٹ کے تعلق سے قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔ واضح رہے کہ یو ایس اوپن کےلئے ندال کا نام گزشتہ ماہ جاری ہونے والی نیویارک کی آفیشل انٹری لسٹ میں شامل تھا لیکن ان کے نہ کھیلنے کے بات سوشل میڈیا پر پہلے ہی گشت کرنے لگی تھی۔
واضح رہے کہ رافیل ندال پیرس اولمپکس میں گزشتہ ہفتے اسپین کی نمائندگی کرتے ہوئے میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے اور اسی کے بعد انہوںنے یو ایس اوپن میں کھیلنے کے تعلق سے شبہ کا اشارہ بھی دیا تھا۔ واضح رہے کہ رافیل ندال نے ڈبلز کوارٹر فائنل میں کارلوس الکاراز کے ساتھ جوڑی بناکر کھیلتے ہوئے جبکہ سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں نوواک جوکووچ سے ہار گئے تھے۔ یو ایس اوپن کیلئے ان کے منصوبوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ندال نے کہا تھا کہ ’’ایسا ہی لگتا ہے کہ شاید شرکت نہ کرسکوں لیکن میں آپ کو جلد ہی بتاؤں گا۔‘‘
اگرچہ رافیل ندال نے ریٹائرمنٹ کے کسی منصوبے کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن ان کی انجری کی حالیہ تاریخ بتاتی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ان کے کریئر اختتام کے قریب ہو۔انہوں نے ۲۰۲۳ءمیں کولہے کی سرجری کروائی اور ۲۰۲۴ء میں پیٹ کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ رافیل ندال ۴؍ بار کے یو ایس اوپن چمپئن ہیں۔ انہوں نے ۲۰۱۰ء،۲۰۱۳ء ۲۰۱۷ء اور ۲۰۱۹ء میں خطاب جیتے ہیں۔