• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رافیل ورانے نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Updated: September 27, 2024, 3:17 PM IST | Agency | New Delhi

گھٹنے میں تکلیف کے سبب فرانس کے سابق کھلاڑی نےکھیل سے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔

Varane has played for Manchester United and Real Madrid. Photo: INN
ورانے نے مانچسٹر یونائیٹڈ اور رئیل میڈرڈکیلئے کھیلا ہے۔ تصویر : آئی این این

۳۱؍سال کے فٹبال کھلاڑی رافیل ورانے نےاپنے پسندیدہ کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ، رئیل میڈرڈ اور فرانس کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی نے انسٹاگرام پر اپنے فیصلے کی تصدیق کی اور اس فیصلے کی بڑی وجہ اپنے گھٹنے کی تکلیف کو قرار دیا۔ 
  رافیل ورانے نے گزشتہ سیزن میں مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑنے کے بعد فری ٹرانسفر کے طور پر اطالوی کلب کومو میں شمولیت اختیار کی تھی۔ توقع کی جا رہی تھی کہ وہ گھٹنے کی تکلیف کی وجہ سے ۲۰۲۴ء کے سیزن کے اہم حصے سے محروم ہو جائیں گے۔ درحقیقت’ کومو ‘نے انہیں اپنی سیری ’اے‘ ٹیم کے لئے بھی رجسٹر نہیں کیا تھا کیونکہ یہ واضح ہو گیا تھا کہ انہیں صحتیاب ہونے میں طویل عرصہ لگ سکتا ہے۔ 
 دریں اثناءفٹنس حاصل کرنے کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے بجائے رافیل ورانے نے اپنے حامیوں کو جذباتی الوداعی خط لکھ کر کھیل سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا’’ کہتے ہیں کہ تمام اچھی چیزوں کا خاتمہ ایک دن ہوجاتا ہے۔ اپنے کرئیر میں میں نے یکے بعد دیگرے بہت سے چیلنج کا سامنا کیا۔ میں نے ایسے حالات پر بھی قابو پالیا ہے جن کے بارے میں تقریباً سبناممکن سمجھتےتھے۔ کریئر کے دوران جو کچھ حاصل کیا وہ سب میری یادوں ، خیالوں اور جذبات میں زندگی بھر رہیں گی۔‘‘
 واضح رہے کہ رافیل ورانے کا شاندار کریئر رہا ہے جس میں ۲۰۱۸ء میں فرانس کے ساتھ ورلڈ کپ جیتنا اور ریئل میڈرڈ کے ساتھ ۴؍مرتبہ چمپئن لیگخطاب جیتنا بھی شامل ہے۔ فٹبال میں اپنے سفر کو یاد کرتے ہوئے، ورانے نے اپنی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنی شرائط پر کھیل چھوڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیم پر بوجھ بننا نہیں چاہتے تھے۔ مجھے لگا کہ اب مجھے اپنے جوتے ٹانگ دینے چاہئے اور میں نے ایسا کردیا۔ میرے کریئر کریئر کے دوران میرا ساتھ دینے کا شکریہ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK