• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کبھی کبھی آپ کو تھوڑی قسمت کی ضرورت ہوتی ہے: راہل دراوڑ

Updated: August 23, 2024, 2:17 PM IST | Agency | Mumbai

لیجنڈری کرکٹر راہل دراوڑ کا ماننا ہے کہ بعض اوقات تھوڑی سی قسمت بھی بڑے میچ کے نتائج کو متاثر کر سکتی ہے، جس کے لئے انہوں نے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کی مثال دی۔

Rahul Dravid. Photo: INN
راہل دراوڑ۔ تصویر : آئی این این

لیجنڈری کرکٹر راہل دراوڑ کا ماننا ہے کہ بعض اوقات تھوڑی سی قسمت بھی بڑے میچ کے نتائج کو متاثر کر سکتی ہے، جس کے لئے انہوں نے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کی مثال دی۔ گزشتہ سال ہندوستان نے لگاتار۱۰؍ میچ جیت کر ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی کی تھی لیکن جب ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم کا ٹائٹل میچ میں آسٹریلیا سے مقابلہ ہوا تو ان کیلئے کچھ بھی کام نہ آیا۔ ۶؍ ماہ بعد ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما اور کوچ راہل دراوڑ نے مل کر ادھورا کام پورا کیا۔ 
 ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۴ءکے فائنل میں مضبوط جنوبی افریقہ کے خلاف قسمت نے ہندوستانی ٹیم کا ساتھ دیا۔ دراوڑ نے یاد کیا کہ ٹیم کیلئے مقررہ حکمت عملی پر قائم رہنا اور۲۹؍ جون کو باربڈوس میں ہونے والے فائنل میں قسمت پر یقین رکھنا کتنا اہم تھا۔ انہوں نے کہاکہ `مجھے اس کے بارے میں سوچنے کا وقت ملا ہے۔ میرے پاس بہت ساری چیزوں کے بارے میں سوچنے کا وقت تھا۔ آپ کو کبھی کبھی احساس ہوتا ہے کہ آپ کو ان میں سے بہت کچھ کرنا پڑتا ہے، آپ کو اس پر عمل کرنا پڑتا ہے، آپ کو سب کچھ ٹھیک کرنا ہوتا ہے۔ روہت شرما کی ٹیم نے باربڈوس میں وہ سب کچھ کیا جو ہم نے طے کیا تھا۔ اس ٹیم کی بدولت ہی ہم چمپئن بن پائے تھے۔ وہاں قسمت کی ہی بات تھی کہ جنوبی افریقہ کو ہم نے شکست دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK