آل راؤنڈر سمیت دراوڑ کو پہلی بار ہندوستانی انڈر۱۹؍ ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ وہ ستمبر اور اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف ملٹی فارمیٹ کی ہوم سیریز کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
EPAPER
Updated: September 01, 2024, 10:24 AM IST | Agency | New Delhi
آل راؤنڈر سمیت دراوڑ کو پہلی بار ہندوستانی انڈر۱۹؍ ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ وہ ستمبر اور اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف ملٹی فارمیٹ کی ہوم سیریز کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
آل راؤنڈر سمیت دراوڑ کو پہلی بار ہندوستانی انڈر۱۹؍ ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ وہ ستمبر اور اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف ملٹی فارمیٹ کی ہوم سیریز کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اتر پردیش کے مڈل آرڈر بلے باز محمد امان کو۵۰؍ اوور کی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے جبکہ مدھیہ پردیش کے سوہام پٹوردھن ۴؍ روزہ میچوں کے کپتان ہوں گے۔ راہل دراوڑ کے بیٹے سمیت فی الحال کرناٹک کی مہاراجہ ٹی ۲۰؍ ٹرافی میسور واریئرس ٹیم کا حصہ ہیں۔ دراوڑ نے اس سیزن میں ۱۱۴؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے۸۲؍ رن بنائے ہیں، حالانکہ انہیں اپنی میڈیم تیز گیند بازی کا مظاہرہ کرنے کا موقع نہیں ملا ہے۔ اب میسور واریئرس کو سیمی فائنل میچ کھیلنا ہے۔ ہندوستان کی انڈر۱۹؍ ٹیم۲۱، ۲۳؍ اور۲۶؍ ستمبر کو پڈوچیری میں ۵۰؍ اوور کے ۳؍ میچ کھیلے گی۔ اس کے بعد ٹیم دو چار روزہ میچوں کے لئے چنئی روانہ ہو جائے گی جہاں ۳۰؍ستمبر اور۷؍ اکتوبر کو میچ شروع ہوں گے۔
۵۰؍ اوور کے میچوں کیلئے ہندوستانی انڈر۱۹؍ اسکواڈ: محمد امان (کپتان)، رُدرا پٹیل (نائب کپتان)، ساحل پرکھ، کارتیکیہ کے پی، کرن چورمالے، ابھیگیان کنڈو، ہرونش سنگھ پنگالیا، سمیت دراوڑ، یودھجیت گوہا، سمرتھ این، نکھل کمار، چیتن شرما، ہاردک راج، روہت راجاوت، محمد عنان۔ ۴؍ روزہ میچوں کیلئے ہندوستانی انڈر۱۹؍ سکواڈ: سوہم پٹوردھن (کپتان)، ویبھو سوریہ ونشی، نتیا پانڈے، ویہان ملہوترا، کارتیکیہ کے پی، سمیت دراوڑ، ابھیگیان کنڈو، ہرونش سنگھ پنگالیا، چیتن شرما، سمرتھ این، آدتیہ راوت، نکھل کمار، امولجیت سنگھ، آدتیہ سنگھ، محمد عنان۔