• Tue, 25 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ میچ میں رن کی بارش متوقع

Updated: February 25, 2025, 1:05 PM IST | Agency | Rawalpindi

اپنے بلے بازوں کی زبردست کارکردگی کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے آئی سی سی چمپئن  ٹرافی میں اپنی مہم کا آغاز جیت کے ساتھ کیا تھا۔

Steve Smith. Picture: INN
اسٹیو اسمتھ۔ تصویر: آئی این این

اپنے بلے بازوں کی زبردست کارکردگی کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ نے آئی سی سی چمپئن  ٹرافی میں اپنی مہم کا آغاز جیت کے ساتھ کیا تھا۔ جب وہ منگل کو یہاں آمنے سامنے ہوں گے تو اس بات کا قوی امکان ہے کہ اس  میچ میں رن کی بارش ہوگی۔ ان دونوں ٹیموں کا بیٹنگ کا شعبہ بہت مضبوط ہے اور اس کی وجہ سے یہ میچ بہت دلچسپ ہو سکتا ہے۔
  آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ دونوں ہی یہ میچ جیت کر سیمی فائنل کی طرف مضبوط قدم بڑھانا چاہیں گے۔ آسٹریلیا کے کئی اہم کھلاڑی زخمی ہونے کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ اسی لئے بہت کم لوگ اسے دعویداروں میں شامل کر رہے تھے لیکن جس طرح اس نے لاہور میں انگلینڈ کے خلاف ریکارڈ ہدف حاصل کیا اس سے واضح ہو گیا ہے کہ آئی سی سی مقابلوں میں آسٹریلیا کو کم سمجھنا بہت بڑی غلطی ہو گی۔آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ میں پیٹ کمنس، مشیل  اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ کی تیز گیند بازی کی تینوں کمی محسوس ہوگی لیکن کم از کم ابتدائی میچ میں بلے بازوں کی شاندار کارکردگی نے ان کی غیر موجودگی کو پورا کیا۔ جوش انگلس نے سنچری بنا کر اپنے کریئر کا بہترین پرفارمنس دیا جس سے وہ پراعتماد ہو جائیں گے۔ اس کے ساتھ میتھیو شارٹ، مارنس لبوشین، ایلکس کیری اور گلین میکسویل نے بھی مفید شراکت کی۔آسٹریلیا کے بیٹنگ کے شعبے میں صرف کپتان اسٹیو اسمتھ اور اوپنر ٹریوس ہیڈ ہی وہ کھلاڑی تھے جو پہلے میچ میں رن بنانے میں ناکام رہے۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف اس کا حساب بیباق کرنے کیلئے  پرعزم ہوں گے۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا کو بولنگ  کے شعبے میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اسپینسر جانسن سے بہتر کارکردگی کی امید ہو گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK